ریاست اترپردیش کے رامپور میں طلبہ تنظیم اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا کی جانب سے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغام کو عام کرنے کے لئے مختلف مقابلوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ 22 نومبر سے شروع ہو رہے ان مقابلوں میں 8 سے 18 برس تک کی عمر کے طلبہ حصہ لے سکتے ہیں۔
طلبہ و نوجوانوں کے درمیان اسلامی فکر کو عام کرنے والی طلبہ تنظیم ایس آئی او یعنی اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا رامپور یونٹ کی جانب سے سیرت مقابلوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کو عام کرنے کے مقصد سے اس میں سب سے پہلے 22 نومبر کو قرات کمپیٹیشن کا اہتمام کرایا جائے گا۔ اس کے بعد سیرت کوئز کمپیٹیشن، نعت، تقریری مقابلہ اور سیرت کے موضوع پر مضمون نگاری وغیرہ کا اہتمام کیا جائے گا۔