اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

وارانسی:اسپتال کی تعمیر میں ہورہی تأخیر سے یوگی برہم - اسپتال کی تعمیر

اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے وارانسی میں خاتون اسپتال کی تعمیر وقت معینہ سے دو سال کی تأخیر پر اپنی ناراضگی کا اظہارکرتے ہوئے سنیچر کو یہاں پروجکٹ منیجر کو پھٹکار لگائی اور اس کی تکمیل ہر حال میں مارچ تک پورا کرنے کی ہدایت دی ہے۔

وارانسی:اسپتال کی تعمیر میں ہورہی تأخیر سے یوگی برہم
وارانسی:اسپتال کی تعمیر میں ہورہی تأخیر سے یوگی برہم

By

Published : Dec 28, 2019, 11:06 PM IST


انہوں نے وارانسی اپنے دو روزہ دورے کے آخری دن سنیچر کو پانڈے پور واقع پنڈت دین دیال اپادھیائے سرکاری اسپتال احاطے میں زیر تعمیر 50 بستروں کے خاتوں استپال کا اچانک معائنہ کیا۔ 22 کروڑ کے اخرجات سے بن رہے اس اسپتال کی تعمیر اتی کام میں ہورہی تأخیر پر اسٹیٹ کنسٹرکشن کارپوریشن کے پروجکٹ منیجر کو پھٹکار لگاتے ہوئے اسپتال کی تعمیر ہرحال میں تین کے اندر پورا کروانے کو کہا۔

قابل ذکر ہے کہ اسپتال کا تعمیراتی کام 2018 میں پورا کیا جانا تھا وقت پر کام پورا نہ ہونے پر پہلی بار اکتوبر 2018 اور پھر اکتوبر 2019 تک کی توسیع کردی گئی تھی۔تین مرتبہ وقت میں توسیع کے بعد بھی اسٹیٹ کنسٹرکشن کارپوریشن کی جانب سے اسپتال کی تعمیرکا کام مکمل نہیں کرایا جاسکا۔

معائنے کے دوران مسٹر یوگی نے اسپتال کے چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سےسہولت کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور انہیں ہدایت دیا کہ یہاں آنے والے ہر مریض کو اس کی ضرورت کے مطابق بہتر سے بہتر مفت میں طبی سہولیات فراہم کرائی جائیں۔مریضوں کے ساتھ ڈاکٹر وں کا رویہ بہتر ہو۔

چیف میڈیکل افسر کی جانب سےدو مہینے قبل کنٹراکٹ اسٹاف کو ہٹائے جانے کی وجہ سے اسپتال میں عملے کی کمی کی شکایت پر وزیر اعلی نے کہا کہ اسٹاف کی کمی کی جانکاری تحریر شکل میں دیں ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ مسئلہ انہوں نے انہیں پہلے ہی اس کا مطالبہ کرنا چاہئے تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details