اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

وندے بھارت مشن: ساڑھے 23 ہزار لوگ اپنے ملک واپس لوٹے - لاک ڈاؤن

لاک ڈاؤن کی وجہ سے بیرون ممالک میں پھنسے 23 ہزار سے بھارتی شہریوں کو 'وندے بھارت مشن' کے تحت گزشتہ پندرہ دنوں میں ملک میں واپس لایا گیا ہے جبکہ اب تک 98 ممالک میں دو لاکھ 59 ہزار لوگ اپنا اندراج کرا چکے ہیں۔

Vande Bharat Mission: 23,475 people returned home
وندےبھارت مشن: ساڑھے 23 ہزار لوگ اپنے ملک واپس لوٹے

By

Published : May 23, 2020, 1:03 PM IST

وزارت دفاع کے ترجمان انوراگ شری واستو نے معمول کی بریفنگ میں کہا ہے کہ 16 مئی کو شروع ہوئے وندے بھارت کا دوسرا مرحلہ 13 جون تک چلے گا اور اس دوران 47 ممالک سے 162 پروازوں کے ذریعہ سے ہندوستانیوں کو واپس لایا جائے گا۔

دوسرے مرحلے میں استنبول، ہوچی منہ سٹی، لاگوس وغیرہ شہروں کو شامل کیا گیا ہے۔ امریکہ اوریورپ کے لئے پروازوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ہم یورپ میں فرنکفرٹ کو ایک ہب کے طور پر استعمال کرنے پر غور کررہے ہیں۔

شری واستو نے بتایا کہ ہم ریموٹ علاقوں جیسے ارجنٹینا، جنوبی افریقہ، پیرو، منگولیا وغیرہ سے بھی لوگوں کو لارہےہیں۔ آج علی الصبح بیونس آئرس سے ایک پرواز میں 62 ہندوستان پہنچے ہیں۔ 17 مئی کوایران سے 300 زائرین لداخ پہنچے ہیں۔ جیوبوتی اور ہانگ کانگ سے بھی ہمارے شہریوں کو لایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سات مئی سے شروع ہوئے وندے بھارت مشن کو 15 دن ہوچکے ہیں اورجمعرات دوپہر تک 23 ہزار 475 ہندوستانی شہری اپنے ملک لوٹ چکے ہیں۔ ان میں 4883 مزدور، 4196 طالب علم، 3087 پیشہ ور لوگ شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details