اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دہلی سے جموں و کشمیر کے لیے 'وندے بھارت ایکسپریس'

دارالحکومت دہلی سے ریاست جموں و کشمیر کے کٹرا کے لیے 'وندے بھارت ایکسپریس' ٹرین کی خدمت پر ریلوے کی مہر۔

By

Published : Jun 26, 2019, 8:38 PM IST

فائل فوٹو

خبروں کے مطابق سیمی اسپیڈ سے چلنے والی وندے بھارت ایکسپریس کی دوسری خدمات دارالحکومت دہلی سے جموں و کشمیر کے کٹرا کے لیے شروع کرنے جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق ریلوے بورڈ نے مذکورہ ٹرین کو دہلی سے کٹرا کے لیے منظوری دے دی ہے، جبکہ ٹرائل کے لیے بھی وندے بھارت کو چلانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

متعلقہ ویڈیو

خیال رہے کہ مذکورہ ٹرین کی رفتار فی گھنٹہ 130 کلومیٹر ہے، جو دہلی سے اپنے مقررہ مقام تک پہنچنے کے لیے صرف 8 گھنٹے لے گی۔

خبروں کے مطابق وندے بھارت ایکسپریس کی خدمات جنوری سے نئی دہلی سے شروع کی جائے گی، نئی دہلی سے صبح 6 بجے یہ ٹرین کھلے گی اور دوپہر 2 بجے شری ماتا وشودیوی کٹرا پہنچ جائے گی، یہ ٹرین اسٹیشنوں میں صرف دو منٹ کے لیے رکے گی۔

واضح رہے کہ مذکورہ روٹ کے لیے سب سے تیز رفتار چلنے والی ٹرین سمپرک کرانتی ہے، جو کہ 11 گھنٹے 40 منٹ میں اپنے سفر پوری کرتی ہے، جبکہ یہ درمیانی رفتار کی ٹرین اپنے سفر کوپورا کرنے کے لیے صرف 8 گھنٹے لے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details