اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ازبکستان نے قرنطینہ کی مدت 15 جون تک بڑھائی - کوویڈ 19

ازبکستان نے کوویڈ 19 کے قہر کی وجہ کورنٹین سے متعلق اقدامات کی مدت 15 جون تک بڑھا دی ہے اگرچہ اس دوران کاروباری تنصیبات کو کھولنے کے لئے لاک ڈاؤن میں کچھ چھوٹ دی جا سکتی ہے۔

ازبکستان نے قرنطینہ کی مدت 15 جون تک بڑھائی
ازبکستان نے قرنطینہ کی مدت 15 جون تک بڑھائی

By

Published : May 30, 2020, 11:17 PM IST

کورانا وائرس سے نمٹنے کے لئے قائم خصوصی ریپبلکن کمیشن نے ہفتہ کو کہا کہ اضلاع، شہروں اور قصبوں میں پابندیوں میں کوویڈ 19 وبا کی پوزیشن کو پیش نظر رکھ کر ڈھیل دی جائے گی جنہیں ازبک حکام نے کورنٹن کی شدت کی بنیادوں پر کے لئے ریڈ، ییلو اورگرین رنگ کے زون میں تقسیم کیا ہے۔

ازبکستان نے قرنطینہ کی مدت 15 جون تک بڑھائی

گرین زون میں ٹور آپریٹر، ٹریول ایجنسی، ہوٹلوں، بچوں کے سمر کیمپ، تفریح اور کھیل کود کے مقامات کو کھول دیا جائے گا اور شادی اور دیگر تقریبات کی بھی منظوری دے دی جائے گی لیکن ان 30 سے زائد رشتہ داروں کو شامل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔

کمیشن نے بین الاقوامی اور گھریلو فٹ بال مقابلوں کے لئے قومی فٹ بال کلب کو تیاری کرنے کو کہا ہے جبکہ قومی لیگ کے کھیل پانچ جون سے شائقین کے بغیر شروع ہوں گے۔

ازبکستان میں کورونا کے 3513 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے اور 14 مریضوں کی اس وائرس کے انفیکشن سے موت ہوگئی اور ابھی تک اس وائرس کے انفیکشن سے 2728 لوگ ٹھیک ہو گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details