اترپردیش کے سرودے نگر میں موٹرسائیکل پر سوار تین افراد نے مبینہ طور پر ایک خاتون پر تیزاب چھڑک دیا ہے۔ اس کے چہرے اور گردن پر زخم آئے ہیں اور اس کی تحقیقات جاری ہے۔
سرودے نگر کی رہائشی خاتون اپنے شوہر سے جاری تنازعہ کے سلسلے میں کئی دن سے پریشان بتائی جارہی ہے۔
ایس ایچ او کے شہر کوتوالی دنیش سنگھ نے کہا ہے کہ 'یہ خاتون سی او سٹی کو اپنا بیان دینے کے بعد ای رکشہ پر گھر واپس جارہی تھی کہ موٹر سائیکل سے چلنے والے تین افراد نے تیزاب سے اس پر حملہ کیا'۔
انہوں نے بتایا کہ 'خاتون کے والد کی طرف سے درج شکایت کی بنیاد پر اس کے شوہر سنترم تیواری، بہنوئی جیگیشور شکلا اور ایک نامعلوم شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔