اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

نو پلاسٹک، لائف فنٹاسٹک: سنگل یوزر پلاسٹک کا بطور کھاد استعمال

دہرادون میں واقع کیول ویہار کالونی کے مکین بغیر کسی حکومتی امداد کے ماحولیاتی تحفظ کے لیے انوکھی کوششیں کر رہے ہیں۔

نو پلاسٹک، لائف فنٹاسٹک: سنگل یوزر پلاسٹک کا بطور کھاد استعمال
نو پلاسٹک، لائف فنٹاسٹک: سنگل یوزر پلاسٹک کا بطور کھاد استعمال

By

Published : Jan 6, 2020, 11:29 AM IST

Updated : Jan 6, 2020, 2:32 PM IST

دہرادون کے ساحر ستھارا علاقہ میں واقع کیول ویہار کالونی، بھارت میں صاف ستھرے اور خوبصورت علاقوں کے طور پر مشعل راہ بن گئی ہے۔ اس کالونی کے لوگ بغیر کسی حکومتی امدد کے اپنا کوڑا کرکٹ الگ کرکے اسے دوبارہ استعمال کرنے کے لئے مسلسل کوشش کر رہے ہیں۔

ویڈیو : سنگل یوزر پلاسٹک کا بطور کھاد استعمال

ملک میں صفائی مشن کو تقویت بخشنے کے لیے اس کالونی کے لوگ اپنے گھروں سے گیلے اور خشک کچرے کو الگ کرتے ہیں اور اس کو کھاد میں تبدیل کرتے ہیں۔

اس مہم میں استعمال شدہ پلاسٹک بھی اکٹھا کیا جاتا ہے اور اسے سڑک کی تعمیر میں معاونت کے لئے یا انڈین پیٹرولیم انسٹی ٹیوٹ، ڈیزل بنانے کے لئے بھیجا جا رہا ہے۔

کیول ویہار کالونی کے رہنے والے آشیش گرگ بتاتے ہیں کہ 'تقریبا ڈیڑھ سال قبل وہ سوچھ بھارت مشن سے متاثر ہوئے تھے اور گھر گھر جاکر اپنی کالونی کے لوگوں کو خشک اور گیلے کچرے کو الگ الگ کرنے کے لئے تعلیم دیتے تھے'۔

آشیش گرگ نے کالونی سے سنگل استعمال شدہ پلاسٹک بھی اکٹھا کیا، انہیں بیکار پلاسٹک کی بوتلوں میں بھر لیا ، اور پھر ان بوتلوں کو مضبوط اینٹوں کے طور پر سڑک کی تعمیر کے مقصد کے لئے اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پیٹرولیم میں ڈیزل بنانے کے لئے خام مال کے طور پر استعمال کیا گیا۔

آشیش اور اس کے دوستوں کی اس کاوش سے کھاد تیار کی گئی جس کے مثبت نتائج بھی سامنے آرہے ہیں، کالونی میں سیکڑوں مکانات نہ صرف خشک اور گیلے کچرے کو کھاد میں کامیابی سے الگ کرکے تبدیل کررہے ہیں، بلکہ پلاسٹک کے کچرے کو بھی بہتر استعمال میں لا رہے ہیں۔

آشیش کی ان کوششوں کو سراہتے ہوئے 'ڈون اسمارٹ سٹی' نے صفائی ستھرائی کے لئے انہیں پہلا انعام بھی دیا۔

کیول وہار کالونی کے مکینوں نے اپنے مکانات اور کالونی جو صفر فضلہ زون بنا کر ایک مثال قائم کی ہے۔ ڈون اسمارٹ سٹی لمیٹیڈ نے حال ہی میں کالونی کو صفائی ستھرائی میں ماڈل کالونی قرار دیا ہے، اور اس زمرے میں اس کو پہلا انعام دیا گیا ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے آشیش گرگ نے بتایا کہ 'نظام اور حکومتی عہدیداروں میں خرابیاں تلاش کرنے کے بجائے ملک کے ہر شہری کا فرض ہے کہ وہ آگے آئیں اور ملک کو ایک صاف ستھرا اور بہتر مقام بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اس سے ماحول کو صاف ستھرا اور محفوظ رکھنے کا راستہ ملے گا'۔

کیول ویہار کے مکینوں نے صاف بھارت مشن کی تائید کے لئے جو کوششیں کیں، اس کے ذریعے خشک اور گیلے کچرے کو کھاد میں تبدیل کرکے اور سنگل استعمال پلاسٹک کو بہتر استعمال میں بدلا جائے گا۔

مزید پڑھیں : نو پلاسٹک، لائف فنٹاسٹک: طالبہ کی انوکھی پیش رفت

شاید یہ کہ ملک میں پہلی بے مثال کوشش ہے۔ اس کالونی کی خواتین غیر استعمال شدہ اور پرانی بیڈشیٹ اور پردے سے تقریبا 1500 کپڑوں کے تھیلے بنا چکی ہیں۔ جو دکانداروں، سبزی فروشوں اور دیگر جگہوں پر تقسیم کیے گئے ہیں۔

کالونی کی خواتین نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'ان کپڑوں کی تھیلیوں سے خواتین کو نئے ہنر سیکھنے کا موقع مل رہا ہے، جو اپنے آپ میں اپنی روزی کمانے کا بہترین ذریعہ ہے۔'

Last Updated : Jan 6, 2020, 2:32 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details