امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو اور وزیر دفاع مارک ایسپر نے منگل کو دہلی میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال سے ملاقات کی اور حکمت عملی کی اہمیت کے حامل مسئلوں اور چیلنجز پر تفصیلی سے غور و خوض کیا۔
امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے منگل کو دہلی میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال سے ملاقات کی بھارت امریکہ 'ٹوپلس ٹو' میٹنگ میں حصہ لینے آئے دونوں امریکی وزیر میٹنگ شروع ہونے سے پہلے ساؤتھ بلاک پہنچے جہان مسٹر ڈوبھال نے ان کا خیر مقدم کیا۔
امریکی وزیر خارجہ اور وزیر دفاع کی ڈوبھال سے ملاقات سرکاری ذرائع نے میٹنگ کو 'بےحد تخلیقی' قرار دیتے ہوئے بتایا کہ سلامتی، استحکام اور اصولوں پر مبنی علاقائی اور عالمی سکیورٹی کے ماحول کو یقینی بنانے کے مقصد سے ہر شعبہ میں صلاحیت بڑھانے کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان حکمت عملی کی شراکت داری کو آگے بڑھانے کے سلسلے میں بحث ہوئی۔
وزیر دفاع مارک ایسپر نے منگل کو دہلی میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال سے ملاقات کی قومی سلامتی کے مشیر اور دونوں امریکی وزرا کے درمیان یہ میٹنگ ایسے وقت میں ہوئی ہے جب مشرقی لداخ میں ایکچوؤل لائن آف کنٹرول پر بھارت اور چین کی افواج آمنے سامنے ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان سنہ 1962 کے بعد سب سے سنجیدہ فوجی تناؤ ہے۔
دہلی میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال سے ملاقات