اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

جوائنٹ سکریٹری کے عہدے کے لئے 9 غیر آئی اے ایس کا انتخاب - UPSC

یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) نے ’براہ راست تقرری (لیٹرل انٹری) کے تحت جوائنٹ سکریٹری کے عہدے کے لئے انڈین سول سروس (آئی اے ایس) سے الگ 9 ماہرین کا تقرر کیا ہے۔

فائل فوٹو

By

Published : Apr 12, 2019, 11:27 PM IST

یو پی ایس سی نے آج بتایا کہ زراعت، کوآپریٹو اور زرعی فلاح و بہبود کے محکمہ کے لئے محترمہ کاکولی گھوش، سول ایوی ایشن کے لئے بازار صلاح کمپنی کے پی ایم جی انڈیا کےانبر دوبے، کامرس کے لئے ارون گوئل، معاشی معاملوں کے محکمہ کے لئے راجیو سکسینہ، ماحولیات، جنگل اور ماحولیات، جنگل اور موسمیاتی تبدیلی کے لئے سجیت کمار باجپئی، مالیاتی ادارے کے لئے سورو مشرا، نئی اور قابل تجدید توانائی کے شعبہ کے لئے دنیش دیانند جگدالے، سڑک و نقل وحمل اور قومی شاہراہ کے لئے سمن پرساد سنگھ اور جہاز رانی کے لئے بھوشن کمار کا تقرر کیا گیا ہے۔

کمیشن نے بتایا کہ ریونیو ڈپارٹمنٹ کے لئے بھی جوائنٹ سکرٹری کے عہدے پر براہ راست تقرری کرنی تھی لیکن انٹرویو کے دوران کوئی اہل امیدوار نہیں مل سکا۔

براہ راست تقرری کے تحت آئی اے ایس کیڈر سے الگ خصوصی شعبہ کے ماہرین کو براہ راست اعلی سطح پر تقرری کی جاتی ہے۔ مودی حکومت کے اس فیصلے پر کافی تنازعہ بھی ہواتھا۔یہ اس طرح کی تقرری کے لئے پہلی تقرری عمل ہے۔ ان سبھی عہدوں پر تقرری کنٹریکٹ پر مبنی ہوگی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details