اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اتر پردیش اردو اکیڈمی کے ایوارڈ کی تقسیم میں بے ضابطگیوں کا الزام

اتر پردیش اردو اکیڈمی ایوارڈ تقریب اور میٹنگ کو بدعنوانی اور جانبدارانہ ایوارڈز دینے کے الزامات کے بعد منسوخ کردیا گیا ہے۔ اب نئے سرے سے دوبار میٹنگ ہوگی اور ایوارڈ کے لیے نئے ناموں پر غور کیا جائے گا۔

اتر پردیش اردو اکیڈمی ایوارڈ تقریب میں دھاندلیاں

By

Published : Sep 27, 2019, 5:48 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 5:52 AM IST

اکیڈمی کی چیئرپرسن آصفہ زمانی ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اردو اکیڈمی کی طرف ایوارڈ کے لیے نامزد کیے گئے چند ناموں پر کافی ہنگامہ ہوا اور الزام عائد کیا گیا کہ کمیٹی کے افراد نے اپنے آپ کو ایوارڈ دے لیا ہے۔

اپنے آپ کو ایوارڈ دینے والوں میں پروفیسر آصفہ زمانی چیرپرسن اردو اکیڈمی بھی شامل ہیں۔ ان کے علاوہ دیگر ممبران بھی ہیں جنہوں نے اپنے اپنے آپ کو ایوارڈ کے لیے نامزد کیا ہے۔

اتر پردیش اردو اکیڈمی ایوارڈ تقریب میں دھاندلیاں

ایوارڈ دینے کا اعلان 25 ستمبر کو کیا گیا تھا۔ جیسے ہی یہ سارا معاملہ منظر عام پر آیا دیگر افراد کی جانب سے اس پر تنقیدیں شروع ہوگئیں اور لوگوں نے ہنگامہ آرائی کردی جس کے بعد ساری تقریب کو منسوخ کردیا گیا۔

اکیڈمی کی چیرپرسن آصفہ زمانی نے اس ہنگامہ کے بعد ایوارڈ کی تقریب کو منسوخ کردیا ہے اور اعلان کیا کہ ناموں پر نئی میٹنگ میں غور کیا جائے گا۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 5:52 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details