وزیر اعظم نریندر مودی نے 'پی ایم سواندھی اسکیم 'سے مستفید اترپردیش کے پٹری دکانداروں سے آج وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی موجودگی میں ورچولی بات چیت کی اور کہا کہ غریبوں کو قرض دلانے کے نام پر سابقہ حکومتوں میں بڑے بڑے گھپلے ہوتے رہے۔
مودی نے خوانچہ فروشوں سے بات چیت کی
پٹری دوکانداروں سے آن لائن بات چیت کے دوران وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ملک میں کچھ لوگ پہلے بھی غریبوں کے نام پر قرض تقسیم کرتے تھے اور یہ سبھی خود بے ایمانی کرتے تھے اور اس کا ٹھیکرا غریبوں کے سر پھوڑا جاتا تھا۔ آج غریب بینک سے قرض بھی لے رہا ہے اور ایمانداری سے اس کی ادائیگی بھی کر رہا ہے۔
پٹری دکاندار بھی وزیر اعظم سے بات چیت کر کے کافی خوش تھے۔ سواندھی اسکیم کے مستفیدین سے بات کرنے کے بعد اپنے خطاب میں مسٹر مودی نے کہا کہ انہوں نے تجربہ کیا ہے کہ سبھی کو خوشی بھی ہے اور تعجب بھی ہے۔ پہلے تو نوکری والوں کو قرض لینے کے لیے بینکوں کے چکر لگانے ہوتے تھے۔ غریب آدمی تو بینک میں جانے کا بھی نہیں سوچ سکتا تھا۔ آج بینک خود آرہے ہیں۔ انہوں نے بینک ملازمین کا شکریہ ادا کیا اور ان کے کام کی تعریف کی۔
پٹری دوکانداروں سے آن لائن بات چیت کے و قرضوں کی تقسیم کے دوران مسٹر مودی نے کہا کہ ملک میں کچھ لوگ پہلے بھی غریبوں کے نام پر قرض تقسیم کرتے تھے اور یہ سبھی خود بے ایمانی کرتے تھے اور اس کا ٹھیکرا غریبوں کے سر پھوڑا جاتا تھا۔ آج غریب بینک سے قرض بھی لے رہا ہے اور ایمانداری سے اس کی ادائیگی بھی کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد پہلے بار غریب بینکوں سے جڑ کر ملک کی ترقی کی جانب گامزن دیکھ رہے ہیں۔