اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

انتظامیہ کی لاپرواہی سے سیلابی صورتحال - بریلی

اترپردیش کے بریلی شہر کو حالیہ دنوں معمولی بارش کے بعد بھی سیلابی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

UP: heavy Rain In Bareilly Leads To Water-Logging

By

Published : Jul 10, 2019, 2:45 PM IST


ان دنوں شہر کو بریلی میں جہاں برسات کی آمد کی خوشی ہے، وہیں صفائی مہم کے فقدان کی وجہ سے سیلانی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بریلی: انتظامیہ کی لاپرواہی سے سیلابی صورتحال

بریلی میونسپل کارپوریشن کے سٹی کشمنر سیموئل پال این اور میئر اُمیش گوتم کے درمیان زبانی جنگ کی وجہ سے شہر میں نالے کی صفائی میں بے اعتنائی برتی گئی۔

کارپوریٹر اپنے میئر کے ساتھ ہیں تو وہیں بی ایم سی کے اہلکار اپنے افسر کی حمایت میں کھڑے ہیں۔

بریلی شہر کو مرکزی حکومت کے خاص منصوبے اسمارٹ سٹی کی فہرسٹ میں شامل کیا گیا ہے، لیکن شہر میں جمع بارش کے پانی نے اس مبینہ اسمارٹ سٹی کی ہوا نکال دی ہے۔

ہر برس بارش کے قبل شہر میں صفائی مہم چلائی جاتی ہے، رواں برس بھی ایسا ہی کیا گیا، لیکن صفائی ٹیم کے سپر وائزر نے شہر میں ایک جگہ پچاس میٹر میٹر نالے صفائی نہیں کرائی، جس سے شہر میں سیلابی صورت حال پیدا ہو گئی۔ جب کمشنر نے علاقے کا دورہ کیا تو حقیقت حال سامنے آئی۔

اب سٹی کمشنر کی جانب سے صفائی مہم سے جڑے تمام اہلکاروں کو 24 گھنٹے کے طے شدہ کام کرنے کا حکم دیا ہے۔ صفائی سپروائزر کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اپنے موبائل سے فوٹو بناکر نالے کی حقیقت سے روبرو کرائیں۔

بریلی شہر میں گندگی اور پانی سے بھرنے کی کئی وجہیں ہیں۔ شہر سے نکلنے والے روزانہ 400 میٹرک ٹن کوڑے کی کھپت کے لیے کوئی سالڈ ویسٹ مینیجنٹ پلانٹ نہیں ہے۔ اس کے علاوہ شہر میں آب نکاسی کرنے والی سیور لائن 35 سے 40 برس پرانی ہے، جسے مرمت کیا جانا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details