اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'اندرا گاندھی نے جغرافیہ بدلنے کا کام کیا'

یوپی کانگریس کمیٹی کے صدر اجے کمار للو نے ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم اندرا گاندھی کے مجسمے پر گل پوشی کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

اندرا گاندھی کے تعلیمات کو عام کرنے کی ضرورت: اجے کمار للو

By

Published : Nov 19, 2019, 2:29 PM IST

بھارت کی پہلی خاتون وزیراعظم اندراگاندھی جنہیں پوری دنیا آئرن لیڈی کے نام سے جانتی ہے، آج ان کے یوم پیدائش کے موقع پر یوپی کانگریس کمیٹی کے صدر و سینئر لیڈران کے علاوہ کارکنان نے خراج عقیدت پیش کیا۔

کانگریس پارٹی کے لیڈران نے اندرا گاندھی کی زندگی کے کچھ پہلووں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم بنیں۔ اس دور کے سیاستداں وزیر اعظم بننے سے قبل انہیں 'گونگی گڑیا' کے نام سے جانتے تھے۔

تاریخ گواہ ہے کہ بھارت ہی نہیں بلکہ دنیا جانتی ہے کہ انہوں نے وزیراعظم بننے کے بعد کتنا نمایاں کردار ادا کیا، جو آج بھی تاریخ کے اوراق میں رقم ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران ریاستی صدر اجے کمار للو نے کہا کہ لوگ تاریخ بدلنے کا کام کرتے ہیں لیکن اندرا گاندھی نے جغرافیہ بدلنے کا کام کیا ہے۔ انہوں نے ہی پاکستان کے دو ٹکڑے کرنے کا کام کیا۔

اجے کمار للو نے کہا کہ کچھ نام نہاد طاقتیں آج سماج کو، ملک کو اور جمہوریت کو کمزور کرنے کا کام کر رہے ہیں ایسے میں آج پھر سے اندرا گاندھی جیسی شخصیت کی ضرورت بھارت کو ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details