مہاراشٹرکی ریاستی حکومت کے ذریعہ جمع کرائے گئے میمورنڈم کے مطابق ریاست کے 29اضلاع سیلاب سے متاثرہوئے ۔
مہاراشٹرمیں بے موسم برسات کی وجہ سے فصلوں کو نقصان - مہاراشٹر میں فصلوں کو نقصان
زراعت اورکسانوں کی بہبود کے مرکزی نریندرسنگھ تومر نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایاکہ مہاراشٹر کی ریاستی حکومت کی اطلاع کے مطابق ماہ اکتوبر ۔نومبر ،2019میں بے موسم برسات کی وجہ سے برباد ہونے والی فصل کا کل رقبہ (33فیصد سے زیادہ )94.53لاکھ ہیکٹئرہے ۔تقریبا103.52لاکھ کسان متاثرہوئے ہیں۔
آفات کے بندوبست کی بنیادی ذمہ داری ریاستی حکومت پرہی عائد ہوتی ہے ۔ مرکزی حکومت صورت حال سے موثرطریقے سے نمٹنے کی کوششوں میں ریاستوں کے لئے تمام ممکنہ سازوسامان سے متعلق اور مالیاتی امداد فراہم کراتی ہے ۔ ریاستی حکومت نقصانات کا جائزہ لیتی ہے اور سیلاب سمیت قدرتی آفات کے بعد ریاستی آفات کارروائی فنڈ ( ایس ڈی آرایف ) سے مالیاتی راحت فراہم کراتی ہے ۔
یہ فنڈ ریاست کی مرضی کے مطابق ہی کام کرتاہے ۔ مقررہ طریقہ کارکے مطابق قومی آفات کارروائی فنڈ ( این ڈی آرایف ) سے اضافی مالیاتی امداد فراہم کرائی جاتی ہے جس میں بین وزارتی مرکزی ٹیم ( آئی ایم سی ٹی ) کے دورے پرمبنی ایک جائزہ بھی شامل ہے ۔