ڈائریکٹر جنرل پولیس آف اترپردیش نے کہا ہے کی 'پہلی نظر میں یہ سڑک حادژہ لگتا ہے۔لیکن اگر جنسی زیادتی کی شکار متاثرہ کا خاندان سی بی آی جانچ چاہتی ہے تو سرکار کو اس کے لیے تیار ہے۔
ڈائریکٹر جنرل پولیس، اتر پردیش اپوزیشن کے لاپرواہی کے الزام پر ڈائریکٹر جنرل پولیس نے کہا 'ہم نے سکیورٹی میں کوئی لاپرواہی نہیں کی ہے۔جنسی زیادتی کی شکار کی سکیورٹی میں 10 پولیس کارکن تعنات تھے جن میں سے 7 پولیس کارکن 24 گھنٹے ان کے گھر پر رہتے تھے۔
حادثہ سے پہلےمتاثرہ کی کار میں جگہ نا ہونے کی وجہ سے ایک بھی پولیس اہلکار گاڑی میں سوار نہیں تھا۔
انہوں نے آگے بتایا متاثرہ کے گھر والے جیسا چاہیں گے ویسا ہی ہوگا سرکار تیار یے۔
اطلاع کے مطابق اناؤ کے رکن اسمبلی کلدیپ سیںگر پر الزام لگانے والی متاثرہ جیل میں ملنے اپنے چچا کے پاس جارہی تھی۔ ساتھ میں ان کے وکیل مہیندر سنگھ بھی تھے۔تبھی تیز رفتار ٹرک نے ٹکرماردی ۔ جس میں ایک عورت کی موت ہو گئی اور 3 زخمی ہو گئے۔جنہیں علاج کے لیے لکھنوٗ بھیج دیا گیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق ٹرک کی رفتار 100 کلو میٹر تھی۔ ٹرک کے آگے نمبر پلیٹ پر سیاہ پٹی تھی۔ جبکہ پیچھے یو پی71 اے ٹی 8300 لکھا ہے۔
پولیس معاملہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس کی مستعدی کی وجہ سے ڈرائیور کی گرفتاری ہو چکی ہے۔ڈرائیور کا نام آشیش پال بتایا جا رہا ہے۔جو فتح پور کا رہنے والا ہے۔