اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

رام ولاس پاسوان ہسپتال میں بھرتی

مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان کی طبیعت اچانک خراب ہونے کے بعد انہیں دہلی کے فورٹس ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ram vilas paswan
ram vilas paswan

By

Published : Aug 24, 2020, 6:03 PM IST

بتایا جارہا ہے کہ رام ولاس پاسوان دل کی بیماری میں مبتلاء ہیں اور نارمل جانچ کے لیے ہسپتال لے جایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر رام ولاس پاسوان کی طبیعت خراب ہونے پر ان کا کورونا ٹیسٹ بھی کرایا جاسکتا ہے۔

فی الحال ملی تفصیلات کے مطابق رام ولاس پاسوان کی طبیعت ٹھیک ہے اور ان کی دیکھ بھال جاری ہے۔ اس کے علاوہ سنہ 2017 میں وہ دل کے علاج کے لیے لندن بھی گئے تھے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل 6 مرکزی وزیر کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور ایسے میں رام ولاس پاسوان کا ہسپتال میں داخل ہونا باعث تشویش ہے۔

بتادیں کہ بہار میں، رام ولاس پاسوان کی پارٹی ایل جے پی (لوک جن شکتی پارٹی) اس وقت جے ڈی یو (جنتا دل یونائیٹڈ) اور بی جے پی (بھارتیہ جنتا پارٹی) کے ساتھ بہار میں اسمبلی انتخابات کی تیاری کررہی ہے۔

واضح رہے کہ تینوں پارٹیاں (بی جے پی، جے ڈی یو اور ایل جے پی) متحدہ طور پر بہار میں آئندہ انتخابات لڑیں گی۔ رام ولاس پاسوان فی الحال ایل جے پی کے سرپرست کا کردار ادا کررہے ہیں جبکہ ان کا بیٹا چراغ پاسوان پارٹی کے قومی صدر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details