اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مرکزی وزیر کشن ریڈی کا چندر شیکھر راؤ کو خط - کورونا کیسز میں اضافہ

مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ کشن ریڈی نے تلنگانہ میں کورونا وائرس کیسز میں اضافے کے تعلق سے تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ کو خط لکھا ہے۔

مرکزی وزیر کشن ریڈی نے وزیر اعلی کے سی آر کو خط لکھا
مرکزی وزیر کشن ریڈی نے وزیر اعلی کے سی آر کو خط لکھا

By

Published : Jun 9, 2020, 8:35 PM IST

کشن ریڈی نے کے سی آر سے کہا کہ 'حیدرآباد اور سکندرآباد میں کووڈ 19 کے معاملات تشویشناک ہیں۔ جس کی وجہ لوگوں میں خوف بڑھ رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ عوام میں پائی جارہی تشویش کو ختم کرنا حکومت کا فرض ہے۔

کشن ریڈی نے مزید کہا کہ ریاستی حکومت نے جی ایچ ایم سی کے تحت درج ہونے والے کیسز کم کرنے کے لیے مرکزی محکمہ صحت کی ہدایات پرعمل درآمد کرنے کی کوشش کی ہے۔ تاہم انہوں نے بروقت مریضوں کی شناخت اور ان کے علاج معالجے کے لئے ہوم سروے کے نفاذ پر بھی زور دیا۔

کشن ریڈی نے کے سی آر پر زور دیا کہ وہ تلنگانہ میں پائی جارہی تشویش کو ختم کرنے حکمت عملی سے آگے بڑھیں اور مرکزی محکمہ صحت کے رہنما اصولوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے لوگوں کے خوف کو ختم کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details