ہردیپ سنگھ پوری نے اپنے دفتر میں اس ایپ کو جاری کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت سنہ 2022 تک سب کو رہائش مہیا کرانے کے لیے پرعزم ہے۔
کنفیڈریشن آف رئیل اسٹیٹ ڈویلپرز ایسوسی ایشن آف انڈیا (کریڈائی)نے کہا ہے کہ یہ اپنے زمرے میں بھارت میں سب سے بڑا آن لائن پلیٹ فارم ہے جو رہائشی املاک تلاش کرنے میں مدد کرے گا۔
اس ایپ پر ملک بھر میں چل رہے رہائشی منصوبوں کی معلومات دستیاب کرائی گئی ہے، ساتھ ہی اس پر بلڈر اور صارف دونوں موجود ہوں گے۔
اس موقع پر مرکزی سیکریٹری برائے رہائش وشہری امور درگا شنکر مشرا اور دیگر حکام موجود تھے۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ ایپ جہاں ایک جانب صارفین کو بہتر رہائش تلاش کرنے میں مدد کرے گا تو دوسری جانب بلڈرز کو براہ راست صارفین سے ملائے گا۔