اردو

urdu

By

Published : Aug 13, 2019, 2:52 AM IST

Updated : Sep 26, 2019, 8:02 PM IST

ETV Bharat / bharat

مرکزی وزیر کی گاڑی حادثہ کا شکار

مرکزی وزیر فگن سنگھ کلستے کی کار آج مدھیہ پردیش کے منڈلا ضلع کے رہائشی تھانہ علاقہ میں ایک وادی میں حادثہ کا شکار ہوگئی۔ حادثہ میں مسٹر کلستے بال بال بچ گئے۔

مرکزی وزیر کی گاڑی حادثہ کا شکار

ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ وکرم سنگھ کشواہا نے بتایا کہ مرکزی وزیر فگن سنگھ کلستے صبح منڈلا ضلع میں واقع اپنے آبائی گاوں جیورا سے منڈلا کے لئے کار سے نکلے تھے۔ اسی دوران منڈلا روڈ پر ببلیا وادی کے نزدیک سامنے سے آرہی ایک دیگر کار نے ان کی گاڑی کو ٹکر مار دی۔

حادثہ میں ان کی کار کے اگلے حصہ کو معمولی طورپر نقصان پہنچا اور کلستے بال بال بچ گئے۔
کلستے پارٹی کے کام سے منڈلا آرہے تھے اسی دوران گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی۔ حادثہ کے بعد فگن سنگھ کلستے کو دوسری گاڑی سے منڈلا لایا گیا۔ انہیں کسی طرح کی چوٹ نہیں آئی ہے۔

Last Updated : Sep 26, 2019, 8:02 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details