اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

رام ولاس پاسوان چل بسے

ایک عرصے سے علیل چل رہے آنجہانی رام ولاس پاسوان کی 04 اکتوبر یعنی گذشتہ ہفتہ کی دیر رات دہلی کے ایک اسپتال میں ہارٹ سرجری ہوئی تھی۔ اس بات کی جانکاری خود ان کے بیٹے اور پارٹی کے قومی صدر چراغ پاسوان نے دی تھی۔ دہلی کے فورٹس اسکارٹ میں انہوں نے آج آخری سانس لی۔ ان کی عمر 74 سال تھی۔

By

Published : Oct 8, 2020, 9:09 PM IST

Updated : Oct 8, 2020, 9:54 PM IST

ram vilas paswan
ram vilas paswan

چراغ پاسوان نے ان کے انتقال کے بعد ٹویٹر پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا تھا: ' پاپا اب آپ اس دنیا میں نہیں ہیں لیکن مجھے پتہ ہے کہ آپ جہاں کہیں بھی ہیں۔ میرے ساتھ ہیں۔ مِس یو پاپا'۔

بشکریہ ٹویٹر

ممتاز بھارتی سیاستدان، لوک جن شکتی پارٹی کے بانی و سابق قومی صدر رام ولاس پاسوان 05 جولائی 1946ء کو صوبہ بہار کے کھگڑیا ضلع میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی سیاست سماجوادی رہنماء کرپوری ٹھاکُر کی رہنمائی میں شروع کی جنہوں نے ان کی شخصیت کو نہ صرف نکھارا بلکہ عوام کی آواز بننے والا رہنما بنایا۔

آنجہانی رام ولاس پاسوان پہلی بار 1969ء میں بہار اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ وہ 1974ء میں جے پرکاش نارائن کی تحریک میں شامل ہوئے اور ایمرجنسی کے دوران جیل بھی گئے۔ سنہ 1977ء میں لوک سبھا انتخابات میں کامیاب ہوئے اور مرکز میں پہلی بار وزیر بنے۔ اس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

سنہ 1989ء میں وشوناتھ پرتاپ سنگھ کی کابینہ میں وزیر بنے۔ 1996ء میں وزیر ریل بنے۔ واجپئی کابینہ میں 01-1999ء کے دوران میں وزیر مواصلات رہے اور 02-2001ء کے درمیان میں وزیر کوئلہ اور معدنیات رہے۔

گجرات میں ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات کے مسئلے پر انہوں نے واجپئی کابینہ سے استعفی دے دیا۔ پھر 2004ء میں یو پی اے حکومت میں وزیر بن گئے۔ ان کی شناخت بڑے دلت رہنما کے طور پر ہوتی ہے۔ وہ ملک کے ان چند رہنماؤں میں ہیں جو مختلف پارٹیوں کی حکومت میں شامل رہے۔ وہ قومی اور بہار کی سیاست میں قدآور رہنما رہے اور آخری وقت تک وہ کابینی وزیر رہے۔

Last Updated : Oct 8, 2020, 9:54 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details