امت شاہ نے آج لوک سبھا میں جموں و کشمیر تنظیم جدید بل اور جموں و کشمیر ریزرویشن بل (دوسری ترمیم) 2019 پیش کر دیا، اس دوران امت شاہ اور لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما ادھیررنجن چودھری کے درمیان نوک جھونک بھی ہوئی۔
ادھیر رنجن چودھری سے امت شاہ سے نونک جھونک کے درمیان کہا: آپ کہہ رہے ہیں کہ یہ ایک اندورنی معاملہ ہے، لیکن سنہ 1948 سے اقوام متحدہ اس کی نگرانی کر رہی ہے، تو کیا یہ ایک اندرونی معاملہ ہے؟ ہم نے شملہ معاہدہ اور لاہور معاہدے پر دستخط کیے، تو یہ ایک اندرونی معاملہ ہے یا دوطرفہ؟
لوک سبھا میں جموں و کشمیر تنظیم نو بل 2019 کی پیش کرتے وقت امت شاہ نے کہا کہ پارلیمنٹ کو جموں و کشمیر کے حوالے سے قانون بنانے کا اختیار ہے۔