اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

حکومت ایم ایس پی کے بارے میں تحریری یقین دہانی کے لئے تیار: نریندر سنگھ تومر - کسان رہنماؤں نے حکومت کی تجویز سے انکار کر دیا

مرکزی وزیر زراعت نریند سنگھ تومر نے آج کہا کہ مرکزی حکومت ایم ایس پی کے بارے میں کسانوں کو تحریری یقین دہانی کے لئے تیار ہے۔

union agriculture minister narendra singh tomar said government ready to written assurance on MSP
نریندر سنگھ تومر

By

Published : Dec 10, 2020, 5:39 PM IST

Updated : Dec 10, 2020, 6:19 PM IST

نئے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج کا آج 15واں دن ہے۔ کسان رہنماؤں نے حکومت کی تجویز سے انکار کر دیا ہے۔

آج مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر نے پریس کانفرنس کر کہا کہ اگر کسانوں کو ایم ایس پی کو لیکر خدشہ ہے تو ہم ایم ایس پی کو لیکر تحریری طور پر یقین دہانی کرانے کے لیے تیار ہیں۔ ہم حکومت کو، کسانوں اور یونین کو بھی اعتماد میں لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کے جو بھی مسائل ہیں ان کے بارے میں کوئی بھی تبدیلی کرنے پر کھلے من سے غور کرنے کے لیے تیار ہیں، تاکہ کسانوں کے شبہات کو دور کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ کسان تنظیموں کو حکومت کی تجویز پر غور کرنا چاہئے ، ہم ہر وقت مزید بات چیت کے لئے تیار ہیں۔ وزیر زراعت نے کہا کہ حکومت اس سردی کے موسم اور کوویڈ 19 وبا کے درمیان کسانوں کے احتجاج کو لیکر فکرمند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فصلوں کی بوائی پہلے کی نسبت بڑھ گئی ہے۔ خود انحصاری پیکیج کے تحت نجی سرمایہ کاری دیہات تک پہنچے۔ اس کا کاشتکاروں کو بھی فائدے حاصل ہوں۔ اس کے لئے ایک لاکھ کروڑ روپے کے فنڈ کا اعلان کیا گیا۔

مزید پڑھیں:

زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج کا آج 15 واں دن

دراصل نئے زرعی قانون سے کسانوں کو خدشہ ہے کہ ایم ایس پی کا سسٹم ختم ہو جائے گا، جس کو لیکر کسان مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اور وہ حکومت سے ان زرعی قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں جو کچھ دن پہلے ہی حکومت نے منظور کیے ہیں۔

Last Updated : Dec 10, 2020, 6:19 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details