اُنہوں نے مکتوب جاری کرکے اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ لڑکی اور اُس کے وکیل کو جلد سے جلد بہتر علاج کے لیے دہلی لے جایا جائے کیونکہ کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی کے ڈاکٹر نے کہا کہ ان کی اور ان کے وکیل کی حالات بہت ہی نازک ہے لہذا دہلی میں ان کا بہتر علاج ہوسکتا ہے۔
سواتی مالیوال الزام لگایا کہ یوگی حکومت اس طرف بالکل بھی توجہ نہیں دے رہی ہے اور پولیس بھی اسے محض روڈ ایکسیڈنٹ مان رہی ہے جبکہ دیکھا جائے تو اس میں سازش کی بو آ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ افسوس کی بات ہے کہ اناؤ کے رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ ابھی بھی اسمبلی کے رکن بنے ہوئے ہیں، جبکہ اُن پر گینگ ریپ جیسا سنگین جرم عائد ہے۔