جھارکھنڈ کے سرائے کیلا میں ہونے والی ماب لنچنگ کا ذکر اب اقوامتحدہ میں بھی کیا گیا، اس کے بعد ملک میں اس ضمن میں لوگوں کے ردعمل آنا شروع ہوگئے۔
اسی ضمن میں آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) حیدرآباد پارلیمانی حلقے سے رکن پارلیمان اسدالدین اویسی نے جھار کھنڈ میں تبریز نامی نوجوان کے ماب لنچنگ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سانحہ آر ایس ایس اور بی جے پی کے ذریعے مسلمانوں کے خلاف پھیلائے نفرت کا نتیجہ ہے، اب اس طرح واقعات پر قابو پانا مشکل ہو گیا ہے۔
اسدالدین اویسی نے کہا کہ بی جے پی، آر ایس ایس اور اس کی ذیلی تنظیموں نے مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلایا ہے۔