اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

علماء کا پیغام، مسلمانانِ ہند کے نام - fast

تاریخ اسلام میں یہ پہلا موقعہ ہے کہ ماہ رمضان ایک ایسے وقت میں سایہ فگن ہو رہا ہے جب انسانوں کے آزادانہ اور اجتماعی میل جول سے احتراز کرنا لازمی ہوگیا ہے۔

علماء کا پیغام
علماء کا پیغام

By

Published : Apr 23, 2020, 8:14 PM IST

کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور عالمی سطح پر اس سے ہوئی ہلاکتوں نے دنیا کا کلی نظام ہی بدل دیا ہے۔ اس وقت انسانی جانوں کا تحفظ، پوری دنیا کی اولین ترجیح ہے اور ہر ایک نظام کو اس سانچے میں ڈھالا گیا ہے کہ وہ زندگیوں کا محافظ بن جائے۔ ظاہر ہے کہ نظام عبادات بھی اس سے الگ نہیں ہوسکتا۔ اسلام دین فطرت ہے اور شریعت کی خوبصورتی یہ ہے کہ وہ بدلتے وقت کے تقاضوں اور حالات کے مطابق قابل عمل ہوتی ہے۔

علماء کا پیغام، ویڈیو

تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ خانہ کعبہ میں اجتماعی طواف اور عمرے پر پابندی ہے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے روضہ اطہر کی اجتماعی زیارت پر بھی روک لگا دی گئی ہے۔ بیت اللہ اور مسجد نبوی میں اجتماعی تراویح بھی نہیں ہوگی اور نہ ہی حرمین شریفین میں اجتماعی افطار اور اعتکاف کا اہتمام ہوگا۔

اس غیر معمولی ماہ صیام میں علما اور اسکالرز نے عبادات کے نظام کو وقتی ضرورتیں کے مطابق استوار کرنے پر اتفاق کیا ہے اور مسلمانوں پر زندگی کا تحفظ کرنا لازمی قرار دیا ہے۔ چنانچہ اجتماعی نمازوں، افطار کی پارٹیوں، تراویح اور رمضان سے جڑے دیگر معاملات پر سبھی علما نے مسلمانوں کیلئے رہمنا خطوط وضع کئے ہیں۔

سبھی علما کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں تمام عبادات کو اپنے گھروں کی چہار دیواریوں میں مکمل احتیاط کے ساتھ ادا کریں اور ساتھ ہی کورونا وائرس کی مہلک وبا سے نجات کی دعاؤں کا اہتمام کریں۔

اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت نے ملک کی معروف مذہبی شخصیات سے بات چیت کی اور ان کے پیغامات کو آپ تک پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ ای ٹی وی بھارت عوام سے ملتمس ہے کہ وہ اپنے کردار کو پہچانیں اور رمضان کے دوران صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔ دعاگو ہوجائیں کہ عالم انسانیت اس مشکل مرحلے کا مقابلہ کرکے سرخرو ہوجائے اور آنے والی عید پوری انسانیت کیلئے ایک عظیم خوشی بن جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details