اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ضلع ہسپتال کو نیشنل کوالٹی انشورنس سرٹیفیکٹ - نیشنل کوالٹی انشورنس سرٹیفیکیٹ

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور ہسپتال کو نیشنل کوالٹی انشورنس سرٹیفیکیٹ سے سرفراز کیا گیا ہے۔

ضلع ہسپتال کو نیشنل کوالٹی انشورنس سرٹیفیکٹ

By

Published : Jul 19, 2019, 7:19 PM IST

یہ سرٹیفکیٹ وزارت کی 2 رکنی ٹیم کی طرف 24 سے 26 اپریل 2019 تک ہسپتال میں طبی سہولیات کا معائنہ اور تجزیہ کرنے کے بعد پیش کیا گیا ہے۔

اس ٹیم نے ضلع ہسپتال ادھمپور میں بلڈ سینٹر، نیوٹریشن یونٹ، ریہیبی لیٹیشن سینٹر، انٹرن شپ کیئر یونٹ سمیت تقریباً 14 ڈپارٹمنٹ کا معائنہ کیا۔

ضلع ہسپتال کو نیشنل سرٹیفکیٹ کے لیے مقررہ معیار پر 85 فیصد پوائنٹس حاصل ہوئے جس کی وجہ سے ہسپتال کو ایم کیو ایس کے تحت کوالٹی سرٹیفکیٹ ملا ہے۔

ضلع ہسپتال کو نیشنل کوالٹی انشورنس سرٹیفیکٹ

اس سرٹیفیکیٹ کے ملنے سے ضلع ہسپتال میں مہلک امراض کے علاج بہتر طریقے سے کیے جا سکیں گے اور ہسپتال میں مزید سہولیات کے ساتھ لوگوں کا علاج بھی ہو سکے گا۔

ضلع ہسپتال کو سرٹیفکیٹ ملنے پر مقامی لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details