اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

نریندر مودی یو اے ای کے اعلی شہری اعزاز سے سرفراز

وزیراعظم نریندر مودی کو بھارت اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان باہمی رشتوں کو فروغ دینے کی کوششوں کے لیے یو اے ای کے اعلی ترین شہری اعزاز آرڈر آف زید سے نوازا گیا۔

وزیراعظم نریندر مودی

By

Published : Aug 24, 2019, 7:54 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 3:48 AM IST

اعزاز کو حاصل کرنے کے بعد نریندر مودی نے کہا کہ یو اے ای کا سب سے بڑا شہری اعزازحاصل کرکے مجھے کافی خوشی ہوئی ہے اور میں فخر محسوس کررہا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی، ویڈیو

انہوں نے کاہ کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی شراکت داری کا مظہر ہے اور یہ اعزاز کسی ایک شہری کا نہیں بلکہ یہ بھارت کی ثقافتی روایت اور ملک کی 130 کروڑ عوام کو وقف ہے، میں اس کے لیے متحدہ عرب امارات کی حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

اس موقع پر دونوں ممالک کے سینیئر افسران کے علاوہ صنعتی دنیا کے نمائندے بھی موجود تھے۔

اس دوران مہاتما گاندھی کی 150 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی یاد میں ایک ٹکٹ بھی جاری کیا گیا۔

واضح رہے اس سے قبل یہ اعزاز سنہ 2007 میں پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف جبکہ سنہ 2018 میں چینی صدر شی جن پنگ کو بھی دیا جا چکا ہے۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 3:48 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details