ڈپٹی ایس پی ہیڈکوارٹر رامبن اصغر ملک کے مطابق پولیس نے منشیات اور جرائم کی روک تھام کرنے کے لئے ایک خصوصی مہم شروع کی ہے۔ اسی مہم کے تحت ایس ایس پی رام بن انیتا شرما کی ہدایت پر انسپکٹر اجے کوتوال کی قیادت میں ایک پولیس پارٹی نے مصدقہ اطلاع پر شان پیلس کے نزدیک دو سنٹرو کاروں کو جو سرینگر سے جموں کی طرف جارہے تھے روک کر تلاشی لی۔
رامبن میں دو اسمگلر گرفتار ، 18 کیلو چرس برآمد - رامبن میں دو گرفتار
ریاست جموں کشمیر کے ضلع رام بن میں پولیس نے دو بیروی اسمگلروں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 18 کلو چرس برآمد کر نے کا دعویٰ کیا ہے ۔
Rambun
تلاشی لینے پر دونوں گاڑیوں سے 18 کیلو چرس برآمد ہوئی اور کار ڈرائیور محمد قاسم ساکن ممبی اور محمد کریم ساکن دھارا ممبئی مہاراشٹرا کو گرفتار کرلیا اور دونوں گاڑیوں اور چرس کو ضبط کرلیا۔ دونوں ملزمین کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ 91 اور 8/20 کے تحت مقدمہ درج کرکے تحققیات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
Last Updated : Apr 29, 2019, 12:11 AM IST