این ایس ایس او کی پی ایل ایس ایف رپورٹ 2017۔18 کے تجزیہ میں بتایا گیا ہےکہ سال 2017۔18 کے دوران صرف 28.6 کروڑ مرد ملک میں روزگار میں تھے، جبکہ 2011۔12 میں 30.4 کروڑ مرد روزگار میں تھے۔
چھ سال میں دو کروڑلوگ بےروزگار ہوئے: رپورٹ
نیشنل سیمپل سروے آفس (این ایس ایس او ) کی رپورٹ کے مطابق 2011۔12 سے لیکر 2017۔18 کے دوران پانچ سال میں ملک تقریبا 2 کروڑ افراد بے روز گار ہوئے۔
unemployment
بھارت میں 1993۔94 میں 21.9 کروڑ مرد روزگار میں تھے اس کے بعد اس میں کافی کمی درج کی گئی ہے۔ یہ ڈیٹا 2011۔12 کے دوران بڑھ کر 30.4 کروڑ ہو گیا جبکہ 2017۔18 میں یہ کم ہو کر 28.6 کروڑ ہی رہ گیا۔
پی ایل ایف ایس کی رپورٹ جولائی 2017 سے لیکر جون 2018 کے درمیان تیار کی گئی۔