بہاری گڑھ کے تھانہ انچارج سردار سریندر سنگھ نے بتایا کہ صبح تقریبا سات بجے دہرادون کی جانب سے ایک پک اپ کی سامنے سے آرہی کنٹینر سے ٹکر ہوگئی۔
کنٹینر۔پک اپ کی ٹکر،دو کی موت - اترپردیش کے ضلع سہارنپور
اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے بہاری گڑھ علاقے میں دہرادون ۔سہارنپور نیشنل ہائی وے پر جمعرات کی صبح ایک پک اپ اور کنٹینر کی ٹکر میں دونوں گاڑیوں کے ڈرائیوروں کی موت ہوگئی جبکہ دیگر دو زخمی ہوگئے۔
کنٹینر۔پک اپ کی ٹکر،دو کی موت
اس حادثے میں کنٹینر ڈرائیور شاہ عالم اور پاک اپ ڈرائیور گوند کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دیگر دو افراد منوج اور اشوک زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہیں۔
Last Updated : Mar 2, 2020, 7:28 PM IST