اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پاکستان میں دھماکہ، دو ہلاک متعدد زخمی - پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل عبدالرزاق چیمہ

پاکستان کے جنوب مغربی شہر کوئٹہ میں منگل کی شب ایک بم دھماکے میں دو افراد ہلاک، جبکہ 25 سے زائد دیگر زخمی ہو گئے۔

پاکستان میں دھماکہ دو ہلاک

By

Published : Jul 24, 2019, 10:32 AM IST

کوئٹہ سول ہسپتال کے ترجمان وسیم بیگ نے بتایا کہ زخمیوں کی حالت بہتر ہے اور انہیں بہترین طبی سہولت مہیا کرائی جارہی ہے۔

پولیس ڈپٹی انسپکٹر جنرل عبدالرزاق چیمہ نے میڈیا کو بتایا کہ یہ واقعہ ملک کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کے مصروف ترین 'ایسٹرن بائی پاس روڈ' پر ہوا۔

چیمہ نے بتایا کہ دہشت گردوں نے ایک موٹر سائیکل میں دھماکہ خیز مادہ رکھ کر اس کو ایک دوا کی دکان کے باہر کھڑا کیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں نے اس علاقے میں کشیدگی پیدا کرنے کے لیے عام لوگوں کو نشانہ بناکر اس واردات کو انجام دیا۔

چیمہ کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں دہشت گرد اس طرح کی وارداتوں کو انجام دیتے رہتے ہیں، ابھی کچھ روز قبل بھی کوئٹی کے سکول میں حملہ ہوا تھا جس میں متعدد سکولی بچے سمیت کئی افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ کہ ابھی تک کسی بھی گروپ یا شخص نے اس حملہ کی ذمہ داری نہیں لی ہے، لیکن ماضی میں اس طرح کی وارداتوں کو بلوچ نیشنلسٹ گروپ کے دہشت گرد انجام دیتے رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details