اردو

urdu

By

Published : Jul 15, 2019, 1:48 PM IST

ETV Bharat / bharat

گجرات میں جدید قسم کا جھولا کیوں ٹوٹا؟

ریاست گجرات میں جدید قسم کا جھولا ٹوٹ کر گرنے سے دو افراد ہلاک ہو گئے، اس حادثہ کے بعد جہاں انتظامیہ حیرت زدہ ہے، وہیں پولیس کے اعلیٰ افسران جائے وقوع پر موجود ہیں۔

two-dead-and-28-injured-in-jhoola-accident-at-ahmedabad-park-1


احمدآباد کے کانکریا جھیل علاقے میں ایک جھولا ٹوٹ کر زمین گر پڑا، جس میں 2 افراد ہلاک، جبکہ 27 زخمی ہو گئے۔

پینڈولم جھولا گرنے سے 2 ہلاک، 28 زخمی

کانکریا جھیل علاقے کے ایڈوینچر پارک میں یہ حادثہ اتوار کے روز شام کو اس وقت ہوا، جب ایک پینڈولم جھولے میں گڑبڑی آ گئی اور وہ ٹوٹ کر زمین پر گر پڑا۔

اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں شناخت 24 سالہ منالی راجواڈی اور 22 سالہ محمد جاوید کے طور پر کی گئی ہے۔ زخمی افراد میں 14 حالت کافی نازک بتائی جا رہی ہے۔ زخمی افراد کو احمدآباد کے ایل جی ہسپتال علاج کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے۔

سماجی کارکنان نے حکومت سے قصواروں کے خلاف سخت کارروائی اور ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے لیے سرکاری نوکری مطالبہ کیا ہے۔

احمدآباد نگر نگم کے فائر بریگیڈ اہلکار نے بتایا کہ جھولے کے ایک خاص شافٹ کی ایک پائپ ٹوٹ گئی، جس سے جھولا نیچے گر گیا۔ اس جھولے میں 32 سیٹیں تھیں۔

میونسپل کارپوریشن کے کمشنر وجے نہرا نے کہا کہ انھوں نے ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ جھولے میں گڑبڑی کی وجوہات کی تفتیش کی جائے گی اور قصورواروں کو سخت سزا دی جائے گی۔

گجرات وزیرداخلہ پردیپ سنگھ جڈیجہ نے کہا کہ حکومت اس معاملے پر سنجیدگی سے نظر رکھ رہی ہے۔ حادثے کا اصل قصورواروں کو بخشا نہیں جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details