اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دو کانگریس ارکان اسمبلی کو نوٹس - پارٹی کی شوکاز نوٹس

'راجیہ سبھا انتخاب میں جان بوجھ کر انڈین نیشنل کانگریس کے فیصلے کے خلاف کام کیا اور کراس ووٹنگ کرتے ہوئے بی جے پی امیدوار کی مدد کی'۔

دو کانگریس ارکان اسمبلی کو شوکاز نوٹس
دو کانگریس ارکان اسمبلی کو شوکاز نوٹس

By

Published : Jul 26, 2020, 3:33 PM IST

انڈین نیشنل کانگریس نے اپنے دو ارکان اسمبلی کو شو کاز نوٹس جاری کی ہے۔

بتایا گیا کہ منی پور کانگریس ارکان اسمبلی نے جون میں راجیہ سبھا انتخاب کی تنہا سیٹ پر کراس ووٹنگ کی اور بی جے پی امیدوار کو جتایا۔

منی پور کے دو کانگریس ارکان اسمبلی اوکرام ہنری سنگھ اور راجکمار ایمو سنگھ کو جمعے کے روز شو کاز نوٹسز جاری کی گئی۔

جس میں کہا گیا کہ انھوں نے 19 جون کو منعقد ہوئے راجیہ سبھا انتخاب میں جان بوجھ کر انڈین نیشنل کانگریس کے فیصلے کے خلاف کام کیا اور کراس ووٹنگ کرتے ہوئے بی جے پی امیدوار کی مدد کی۔

راجیہ سبھا کی تنہا سیٹ پر بی جے پی کے امیدوار لیسیمبا سناجوبا کامیاب ہوئے جبکہ کانگریس امیدوار ٹی منگی بابو کو شکست ہوئی، بی جے پی امیدوار کو 28 ووٹ ملے جبکہ کانگریس امیدوار کو 24 ووٹ حاصل ہوئے۔

کانگریس رکن اسمبلی اوکرام پر الزام ہیکہ انھوں نے بی جے پی امیدوار کی کامیابی کے جشن میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی جو وزیراعلی کے بنگلے میں منعقد ہوئی۔

دوسرے کانگریس رکن اسمبلی راجکمار پر الزام ہیکہ انھوں نے پارٹی کی اجازت حاصل کیے بغیر وزیر اعلی کے ساتھ چارٹرڈ فلائیٹ میں نئی دہلی کا سفر کیا۔

یہ بھی پڑھیں:کانگریس پارٹی کی جانب سے تحفظِ جمہوریت مہم کا آغاز

ABOUT THE AUTHOR

...view details