اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

راجستھان: تپ دق کا مریض علاج کے لئے بھیک مانگنے پر مجبور - راجستھان کے جھالاور میں ایس آر جی اسپتال

راجستھان کے جھالاور میں ایس آر جی اسپتال میں داخل ایک مریض اپنے علاج کے لیے رقم اکٹھا کرنے کے لئے آکسیجن سلنڈر لگا کر سڑکوں پربھیک مانگنے پر مجبور ہے۔

tuberculosis patient resorts to begging for treatment in rajasthan
راجستھان: تپ دق کے مریض علاج کے لئے بھیک مانگنے پر مجبور

By

Published : May 31, 2020, 5:34 PM IST

جھالاوار کے ایس آر جی اسپتال میں داخل ایک تپ دق کا مریض آکسیجن سلنڈر کے ساتھ سڑکوں پر بھیک مانگتا ہوا دیکھا گیا۔

  • علاج کے لئے رقم کی ضرورت:

انہوں نے بتایا کہ 'وہ گذشتہ آٹھ ماہ سے اسپتال میں داخل ہیں اور ان کے علاج کے لئے رقم کی ضرورت ہے'۔

راجستھان کے جھالاور میں پڈاوا کا رہائشی دنیش پچھلے آٹھ ماہ سے اسپتال کے تپ دق وارڈ میں داخل ہے۔

مریض نے بتایا کہ اسے اپنے علاج کے لیے رقم کی ضرورت ہے جس کی وجہ سے وہ سڑکوں پر نکل آیا۔

اس سے اسپتال کے حفاظتی انتظامات پر متعدد سوالات اٹھے کیونکہ حکام اس واقعے سے لاعلم تھے۔

  • پولیس اہلکار کی مدد:

بعد میں روی دوبی نامی پولیس اہلکار اس کی مدد پر آیا، اسے رقم فراہم کی اور اسے واپس اسپتال بھیج دیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details