اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تو کدھر چلا گیا تھا: انوپم کھیر - anupam kher latest news

معروف اداکار انوپم کھیر نے اپنے معاون کا تعارف کراتے ہوئے کہا ہے کہ 'تتو جو کبھی بھی چھ گھنٹے سے زیادہ مجھ سے دور نہیں رہا، وہ گذشتہ چھ ماہ سے دور رہا ہے'۔

tu kidhar chala gaya tha cries anupam kher after meeting assistant
معروف اداکار انوپم کھیر

By

Published : Sep 7, 2020, 8:38 AM IST

معروف بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر نے کئی دنوں کے بعد اپنے اسسٹنٹ سے ملاقات کے دوران والہانہ انداز میں ملاقات کی اور ان سے اپنے تعلقات کا اظہا کیا۔

ویڈیو

انھوں نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کیا کیونکہ ان کے اسسٹنٹ تتو کورونا وائرس (کووڈ۔19) کی وبا اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے گزشتہ چھ ماہ سے علحیدہ رہ رہے تھے۔

اداکار نے اپنے معاون دتتو سے ملاقات کے لمحات کو 'بہت ہی یادگار' کہا ہے۔ انھوں نے اس کے ایک ویڈیو کو سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے معاون سے کہہ رہے ہیں کہ 'تتو تو کدھر چلا گیا تھا؟'

انھوں نے اپنے معاون کا تعارف کراتے ہوئے کہا ہے کہ 'تتو جو کبھی بھی چھ گھنٹے سے زیادہ دور نہیں رہتا تھا، وہ گذشتہ چھ ماہ سے دور رہا ہے'۔

انوپم کھیر نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لئے تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی۔

انھوں نے لکھا ہے کہ 'تقریبا چھ ماہ بعد اپنے اسسٹنٹ دتتوسے ملاقات کی۔ ہم ایک ساتھ نیو یارک سے واپس آئے تھے۔ اسے دیکھ کر حیرت ہوئی کہ وہ پچھلے 36 برس سے میرے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ وہ ہمارے خاندان میں شریک ہے۔ اپنے آس پاس کے لوگوں سے زندگی بہت خوبصورت بنتی ہے۔ جئے ہو!'۔

انھوں نے اپنی پوسٹ میں بیریانی، پیار، باہمی رابطہ، وفاداری اور اجتماعیت کے الفاظ کو ہیش ٹیگ کے ساتھ استعمال کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details