جنوبی ایشیا کے لیے اعلی ترین امریکی سفارت کار ایلس ویلز نے ٹویٹ کیا ’’کشمیر بھارت اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ مسئلہ ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ بھارت اور پاکستان کے درمیان بات چیت کا خیر مقدم کرتی ہے اور امریکہ اس معاملے میں ان کی مدد کے لئے تیار ہے‘‘۔
خارجہ ہاؤس کمیٹی کے صدر ایلیٹ ایل اینجل نے امریکہ میں بھارت کے سفیر ہرش وردھن شرنگلا سے اس معاملے پر بات چیت کی اور مسئلہ کشمیر پر امریکہ کی سابقہ پالیسی کے تحت حمایت کرنے کی بات دہرائی۔ انہوں نے کہا ’’وہ بھارت اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں اور اس بات کی تصدیق کرتے ہیں اس سلسلے میں فیصلہ صرف بھارت اور پاکستان کی طرف سے ہی کیا جا سکتا ہے‘‘۔