اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ایغوروں پر ظلم سے متعلق قانون پر ٹرمپ کے دستخط - uighurs muslims

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے چین میں ایغوری اقلیتوں خاص کر مسلمانوں پر زیادتی کرنے والے چینی افسران پر پابندی لگانے سے متعلق ایک قانون پر دستخط کیا ہے۔

trump signs law on oppression of uighurs
ایغوروں پر ظلم سے متعلق قانون پر ٹرمپ کی دستخط

By

Published : Jun 19, 2020, 12:38 PM IST

چینی ایغور مسلمانوں پر ظلم وزیادتی کرنے والے افسران کے خلاف امریکہ نے سخت رخ اختیار کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک قانون پر دستخط کیا ہے یہ نیا قانون نسلی اقلیتوں کے ساتھ ظلم وزیادتی کرنے پر چین کو سزا دینے کے لیے کسی بھی ملک کی طرف سے اب تک کا سب سے اہم قانون ہے۔

اس نئی پیش رفت کے بعد پہلے سے ہی کشیدہ امریکہ ۔ چین تعلقات کے مزید خراب ہوجانے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس نئے قانون پر دستخط کیے، جس کے بعد امریکی انتظامیہ کو مغربی چینی صوبے سنکیانگ میں ایغور مسلمانوں کو حراستی مراکز میں رکھنے اور ان پر ظلم و جبر میں ملوث چینی افسران کے خلاف اقدامات کرنے کی اختیارات حاصل ہوگئے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے اس نئے قانون پر دستخط کرنے کے بعد ایک بیان میں کہا کہ 'یہ قانون انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں مثلاً کیمپوں کے منظم استعمال، جبراً مزدوری کرانے، چین میں ایغور ودیگر اقلیتوں کی نسلی شناخت ومذہبی اعتقاد کو ختم کرنے اور انہیں ظلم و جبر کا نشانہ بنانے والوں کو جواب دہ ٹھہراتا ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details