اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

شام میں امریکی افواج کی تعینانی سے سو فیصد متفق: امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو ماہ قبل اعلان کیا تھا کہ شام میں داعش کے خلاف لڑائی ختم ہو چکی ہے اور وہاں تعینات فورسز کو شام سے وطن واپس بلا لیا جائے گا۔

Us army

By

Published : Mar 6, 2019, 8:29 AM IST

Updated : Mar 6, 2019, 9:40 AM IST


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی اراکین پارلیمان کے خط کے جواب میں کہا کہ شام میں امریکی افواج کی تعینانی سے وہ سو فیصد متفق ہیں۔

غور طلب ہے کہ گزشتہ ماہ 22 فروری کو امریکی کانگریس کے ایک وفد نے خط لکھ کر ٹرمپ کے فیصلے کی تعریف کی تھی، لیکن امریکی فوج کے ایک مختصر حـصے کو شام میں ٹھہرانے کے لیے کہا تھا۔

امریکی صدر نے اراکین پارلیمان کو جواب دیا ہے کہ شام میں امریکی افواج کی تعینانی سے وہ بالکلیہ اتفاق رکھتے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی افواج کے ایک مختصر فوجی یونٹ کو شام کے استحکام اور داعش کی روک تھام کے لیے ٹھہرانا ضروری ہے۔

ٹرمپ نے امریکی اراکین پارلیمان سے واضح طور پر کہا ہے کہ ان کی طرح ہم بھی شام میں حاصل کیے گئے مفادات کو کھونا نہیں چاہتے ہیں۔ داعش کی واپسی نہیں ہونی چاہیے، ایران کی حوصلہ افزائی نہ ہو اور خطے میں امریکی مفادات کا حصول اور تحفظ یقینی ہو۔

انہوں نے کہا کہ وہ 100 فیصد متفق ہیں اور اس سلسلے میں کام آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

غور طلب ہے کہ ٹرمپ نے صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد داعش کے خلاف جنگ بندی کا وعدہ کیا تھا اور کہا تھا کہ امریکہ کو اس سے جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

دو برس قبل انہوں نے کہا تھا کہ ہماری فوج کے جوان شام سے واپس آ رہے ہیں اور ہم نے فتح حاصل کر لی۔

واضح رہے کہ شام میں داعش کے خلاف لڑائی اپنے آخری پڑاؤ پر ہے اور چند ہی دنوں میں شام سے داعش کے مکمل صفایا ہونے کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

Last Updated : Mar 6, 2019, 9:40 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details