اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'امریکہ سے بات چیت کے لیے رضامندی نہیں ہوسکی'

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ سکیورٹی اور اسٹریٹجک استحکام سمیت مختلف ایشوز پر بات چیت بحال کرنے کو لے کر رضامندی نہیں بن سکی۔

لاؤروف
لاؤروف

By

Published : Dec 11, 2019, 11:02 AM IST

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے منگل کو امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ دونوں رہنماؤں نے اس ضمن میں بات چیت کی لیکن کسی بھی معاملہ پر کوئی عام رائے قائم نہیں ہوسکی۔

لاؤروف نے کہا کہ یہ نہیں کہا جا سکتا ہے کہ کچھ ایشوز کے لیے بات چیت، اس کے مسودہ اور پلیٹ فارم کو بحال کرنے کے لئے ہم کیا اور کب لاگو کریں گے،مذاکرات کے دوران اتفاق رائے نہیں ہوسکا۔

انہوں نے کہا کہ بات چیت کی تاریخوں کو لے کر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔

لاؤروف نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ کچھ وقت میں وہ بات چیت کے مسودہ کو پیش کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details