ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ 'میں مستقبل میں جلد ہی طالبان کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کر سکتا ہوں اور ہم امید کرتے ہے کہ طالبان اپنے کہے پر کھڑا اترے گا‘‘۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹرمپ نے طالبان کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ 'اگر طالبان معاہدے پر عمل نہیں کرے گا تو امریکی فوجیوں کو واپس افغانستان میں تعینات کیا جائے گا'۔
انہوں نے کہا’’اگر کچھ غلط ہوا تو ہم اس طرح کی کارروائی کریں گے جو آج تک کسی نے نہیں دیکھی ہو گی لیکن امید کرتے ہیں کہ اس کی ضرورت نہیں پڑے گی‘‘۔
امریکہ نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان کے ساتھ ہفتہ كو طویل عرصہ سے منتظر اس امن معاہدے پر دستخط کئے۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹرمپ اس معاہدے میں کہا گیا ہے کہ اگر طالبان امریکہ کی شرائط مان لیتاہے تو ناٹو افغانستان سے اپنی فوج 14 ماہ کے اندر واپس بلا لے گا۔ اس امن معاہدے سے افغانستان میں تقریبا 19 برسوں سے جاری لڑائی کے ختم ہونے اور اس سے اس ملک کی ترقی کا راستہ کھلنے کی توقع ہے۔