ٹرمپ اور امریکہ کی خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے راشٹرپتی بھون پہنچنے پر صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم نریندرمودی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
مسٹر ٹرمپ کے سلامی منچ پر پہنچنے پر سب سے پہلے امریکہ کے قومی ترانے کی دھن بجائی گئی۔ اس کے بعد امریکی صدر نے تینوں افواج کی مشترکہ ٹکڑیوں کے گارڈ آف آنر کا جائزہ لیا۔