جسٹس شرد اروند بوبڈے کو صدر رام ناتھ کووند نے بھارت کا اگلا چیف جسٹس مقرر کیا ہے، جبکہ چیف جسٹس رنجن گوگوئی کے بعد چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالنے والے جسٹس بوبڈے 18 نومبر کو حلف لیں گے۔
واضح رہے کہ موجودہ چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گوگوئی نے مرکزی حکومت کو خط لکھ کر ایس اے بوبڈے کے نام کی سفارش کی تھی، جس پو اب مرکزی حکومت نے بھی مہر ثبت کردی ہے۔
یاد رہے موجودہ چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گوگوئی آئندہ ماہ 17 نومبر سنہ 2019 کو چیف جسٹس کے عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔
خیال رہے کہ سنہ 1956 میں پیدا ہونے والی ایس اے بوبڈے نے بی اے ایل اے بی کی ڈگری ناگپور سے حاصل کی ہے۔ سنہ 1978 میں وہ بار کونسل کے رکن بنے اور بامبے ہائی کورٹ کی ناگپور بنچ میں پریکٹس کرنے لگے۔