بجنور میں گزشتہ رات اچانک 63 کے وی کے ٹرانسفارمر میں اوورلوڈ ہونے کی وجہ سے بے تحاشہ آگ لگنے سے سرکاری خزانے کا لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے اور غنیمت یہ رہا کہ اطراف کی عوام آگ کی لپٹوں میں آنے سے بال بال بچے۔ گھنٹوں کی مشقت کے بعد فائر برگیڈ کی ٹیم نے آگ پر قابو پایا۔
بجنور میں ٹرانسفارمر میں اوور لوڈنگ سے آتشزدگی - transformer burn
بجنور میں گزشتہ رات اچانک 63 کے وی کے ٹرانسفارمر میں اوورلوڈ ہونے کی وجہ سے بے تحاشہ آگ لگنے سے سرکاری خزانے کا لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے اور غنیمت یہ رہا کہ اطراف کی عوام آگ کی لپٹوں میں آنے سے بال بال بچے۔ گھنٹوں کی مشقت کے بعد فائر برگیڈ کی ٹیم نے آگ پر قابو پایا۔
بجنور میں ٹرانسفارمر میں اوور لوڈنگ سے آتشزدگی
ریاست اتر پردیش کے بجنور ضلع کے تھانہ ہیم پوردیپا کے پوٹھا میں گزشتہ رات بجلی کا 63 کےوی کے ٹرانسفارمر میں اوورلوڈ ہونے کی وجہ سے خطرناک آگ لگ گئی۔ تیز ہوائوں کی وجہ سے آگ کی لپٹیں دور دور تک پھیلتی چلی گئیں۔
بجلی ٹرانسفارمر کے نزدیک عوام کے گھر ہونے کی وجہ سے آگ ان کے جل جانے کا شدید خدشہ تھا۔ فائر بریگیڈ نے کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد آگ پر قابو پایا۔