اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

یادگیر میں 32 کنٹینمنٹ زون - prakash rajput, additional deputy commissioner, yadgir district, karnataka

کرناٹک کے ضلع یادگیر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پرکاش راجپوت نے بتایا ہے کہ 'یادگیر میں جملہ 32 کنٹینمنٹ زون ہیں'

total 32 containment zone in yadgir
یادگیر میں 32 کنٹینمنٹ زون

By

Published : Jun 17, 2020, 11:10 AM IST

کرناٹک کے ضلع یادگیر میں کنٹینمنٹ زون کی تفصیلات بتاتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پرکاش راجپوت نے کہا کہ 'ضلع انتظامیہ نے یادگیر میں بڑھتے کورونا کیسیز کے پیش نظر جملہ 32 کنٹینمنٹ زون قائم کیے ہیں'۔

انہوں نے عوام سے انتظامیہ کا تعاون کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ خاص طور پر کنٹینمنٹ زون کے رہائشیوں کے لیے ضلع انتظامیہ کی جو ہدایات ہیں، اس پر سختی سے عمل کیا جائے'۔

انہوں نے کہا کہ 'لوگ ماسک کا استعمال ضرور کریں اور جسمانی دوری پر سختی سے عمل کریں'۔

یادگیر میں ایک کنٹینمنٹ زون کا منظر

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پرکاش راجپوت نے کہا کہ 'پچھلے ایک ماہ میں یادگیر میں کورونا معاملوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ اسی کے پیش نظر حکومت کے رہنمایانہ خطوط کے مطابق گھریلو قرنطیہ ضروری قرار دیا گیا ہے'۔

انھوں نے مزید بتایا ہے کہ ضلع میں لوگوں کی صحت سے متعلق رپورٹ تیاری کے لئے پولنگ بوتھز، عہدے دار، ٹیچرز اور آ شا ورکرز نے 90 فیصد سروے کر کے تفصیلات حاصل کرلیا ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details