اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سپریم کورٹ سے حزب اختلاف کو جھٹکا

لوک سبھا انتخابات کے دوران وی وی پیٹ پرچيوں کو ای وی ایم سے ملانے کی درخواست کے معاملے میں حزب اختلاف جماعتوں کو سپریم کورٹ سے ایک بار پھر جھٹکا لگا ہے۔

سپریم کورٹ سے حزب اختلاف کو جھٹکا

By

Published : May 7, 2019, 12:23 PM IST

حزب اختلاف جماعتوں کا مطالبہ ہے کہ ای وی ایم میں ووٹنگ ریکارڈ اور وی وی پیٹ کی ووٹنگ پرچیوں کو ملا کر ووٹوں کی گنتی کی جائے تا کہ یہ بات صاف ہو سکے کہ ای وی ایم ہیک ہوسکتی ہے یا نہیں۔

ٹی ڈی پی کے سربراہ چندرا بابو نائیڈو اور کانگریس سمیت 21 حزب اختلاف جماعتوں کی نظر ثانی کی درخواست پر دوبارہ غور کرنے سے سپریم کورٹ نے انکار کر دیا ہے۔

سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے صاف طور پر کہا کہ ہم آپ کو سننے کے پابند نہیں ہیں۔

بتا دیں کہ حزب اختلاف جماعتوں نے 50 فیصد وی وی پیٹ پرچيوں کی ای وی ایم سے ملانے کی مانگ کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details