مغربی ممالک میں آج سے موسم بہار کی شروعات ہو رہی ہے اور آج ہی رات میں چاند روز کے مقابلے زیادہ بڑا اور چمکدار ہوگا اس پر گوگل نے خاص ڈوڈل بنایا ہے ۔
ڈوڈل میں ایک پھول کھلا ہوا نظر آ رہا ہے جو موسم بہار کے آغاز کی علامت بتایا جا رہا ہے۔
دنیا کے کئی ممالک میں موسم بہار آج سے شروع ہوا ہے جبکہ بھارت میں اس سیزن کی شروعات 10 فروری کو بسنت پنچمی سے ہی ہو گئی ہے ، اس ماہ میں مہا شیوراتری اور ہولی جیسے بڑے تہوار منائے جاتے ہیں۔ آج ہی شب میں ہولی جلائی جائے گی۔
اس کے علاوہ آج یعنی 20 مارچ کو دن اور رات دونوں برابر ہوں گے کیوں کہ آج سورج خط استواء سے گذرے گا اور تقریباً 19 برسوں کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب موسم بہار کے پہلے ہی روز سوپر مون نظر آئے گا۔