- 1604۔ ناکام بغاوت کے بعد شہزادہ سلیم نے بادشاہ اکبر کے سامنے خودسپردگی کی۔
- 1642۔انگلینڈ کے بادشاہ چارلس اول نے ملک کو خانہ جنگی کی آگ میں جھونکنے والے ممبران پارلیمنٹ کی گرفتاری کیلئے فوج بھیجی۔
- 1643۔ ماہر طبیعیات آئزک نیوٹن کی پیدائش ہوئی۔
- 1762۔ برطانیہ نے اسپین اور نیپلس کے خلاف خانہ جنگی کا اعلان کیا۔
- 1717۔ ہالینڈ انگلینڈ اور فرانس نے سہ رخی اتحاد سمجھوتہ پر دستخط کئے۔
- 1762۔ انگلینڈ نے اسپن اور نیپلس پر حملہ کا اعلان کیا۔
- 1809۔نابینا افراد کے لئے بریل رسم الخط کی ایجاد کرنے والے لوئی بریل کا جنم ہوا۔
- 1865۔نیویارک اسٹاک ایکسچنج نے نیویارک شہر میں وال اسٹریٹ کے قریب اپنا پہلا مستقل صدر دفتر کھولا۔
- 1884۔ مغربی بنگال کے سماجی مصلح اور دانشور کیشو چند سین کا انتقال ہوا۔
- 1887 ۔ مشہور ادیب لوچن پرساد پانڈے کی پیدائش ہوئی۔
- 1892 ۔ بھارت کے ماہراقتصادیات جے كمارپّا کی پیدائش ہوئی۔
- 1906 ۔ جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو ایک وکٹ سے شکست دے کر اپنی پہلی ٹیسٹ فتح حاصل کی۔
- 1906 ۔ کنگ جارج پنجم نے کلکتہ (اب کولکتہ) کے وکٹوریہ میموریل ہال کی بنیاد رکھی۔
- 1908۔پرنس آف ویلز نے کلکتہ میں وکٹوریہ میموریل ہال کا سنگ بنیاد رکھا۔
- 1925 ۔ شاعر گوپال داس نیرج کی پیدائش ہوئی۔
- 1925 ۔ ہندی فلموں کے مشہور اداکار پردیپ کمار کی پیدائش ہوئی۔
- 1931 ۔ اداکارہ نرپا رائے کی پیدائش ہوئی۔
- 1931۔ تحریک آزادی کے جانباز سپاہی مولانا محمد علی جوہر کا انتقال ہوا۔
- 1943۔برما نے برطانیہ سے آزاد ہونے کا اعلان کیا۔
- 1948۔ برطانوی اقتدار سے آزاد ہوکر برما جمہوریہ بنا اور مسٹر یو تھاکن نو ملک کے پہلے وزیراعظم بنے۔
- 1951۔ کوریا میں لڑائی کے دوان چینی فوجیوں نے سیول پر قبضہ کیا۔
- 1958۔ اسپوتنک۔1 خلاء میں اپنے مدار سے زمین پر گرگیا۔
- 1962 ۔ امریکہ کے نیو یارک شہر میں پہلی خودکار (بغیر پائلٹ) میٹرو ٹرین چلی۔
- 1964۔وارانسی لوکوموٹیوورکس میں پہلا ڈیزل انجن بنایا گیا۔
- 1965۔ نوبل انعام یافتہ مشہور امریکی شاعر اور ادیب ٹی ایس ایلیٹ کا انتقال ہوا تھا۔
- 1965 ۔ بالی ووڈ اداکار آدتیہ پنچولی کی پیدائش ہوئی۔
- 1966۔ بھارتی وزیراعظم لال بہادر شاستری اور پاکستان کے صدر جنرل ایوب خان کے درمیان تاشقند چوٹی ملاقات شروع ہوئی۔
- 1967۔ ہندوستان ایروناٹکس لمیٹیڈ نے مگ طیاروں کی فراہمی شروع کی۔
- 1972۔نئی دہلی میں انسٹی ٹیوٹ آف کریمنولوجی اینڈ فارنسک سائنس کا افتتاح ہوا۔
- 1990۔ پاکستان میں دو ٹرینوں کی ٹکر میں تقریباً 307 افراد ہلاک اور تقریباً 600 لوگ زخمی ہوئے۔
- 1994۔ معروف موسیقار راہل دیو برمن (آر ڈی برمن) کا انتقال ہوا۔
- 1998۔ الجیریا کے ولایا آف ریلی جانے تنظیم نے 170 لوگوں کو قتل کیا۔
- 1998۔ بنگلہ دیش نے الفاکے جنرل سکریٹری انوپ چیتیا کوبھارت کے حوالے کرنے سے انکار کیا۔
- 1999۔اسلام آباد میں ایک مسجد میں نماز پڑھ رہے شیعوں پر مسلح افراد نے فائرنگ کی جس میں 16 لوگ مارے گئے اور 25 زخمی ہوگئے۔
- 1999 ۔ مریخ پر بھاپ کا تجزیہ کرنے کیلئے امریکی جہاز ’مارس لینڈر پروب‘كو بھیجا گیا۔
- 2004۔ ناسا کا خلائی شٹل اسپریٹ مریخ پر اترا۔
- 2009۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے یو پی اے سے تعلق ختم کیا۔
- 2010۔سعودی عرب میں دنیا کی سب سے اونچی عمارت برج الخلیفہ کو باقاعدہ طور پر کھولا گیا۔
- 2016۔ بھارت کے 38 ویں چیف جسٹس ایس ایچ کپاڈیہ کا انتقال ہوا۔
تاریخ میں آج کا دن