اردو

urdu

تاریخ میں آج کا دن

بھارت اور عالمی تاریخ میں 23 فروری کے اہم اور مختصر واقعات اس طرح ہیں۔

By

Published : Feb 23, 2020, 8:24 AM IST

Published : Feb 23, 2020, 8:24 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 6:38 AM IST

تاریخ میں آج کا دن
تاریخ میں آج کا دن

  • سنہ 1792:میسور کے حکمراں اور جنگ آزادی کی داغ بیل ڈالنے والے سلطان ٹیپو اور انگریز گورنر جنرل لارڈ کارنوالس کے مابین سری رنگاپٹنم کے معاہدہ کے بعد تیسرا آنگلہ میسور جنگ ختم ہوئی تھی۔
  • سنہ 1969: اپنے زمانہ کی ہندی فلموں کی مشہور اداکارہ مدھو بالا کا انتقال ہوا تھا۔
  • سنہ 1998: بھارتی ٹیسٹ کرکٹر رمن لانبا کا ڈھاکہ کے اسٹیڈیم میں فیلڈنگ کے دوران سر میں گہری چوٹ لگنے سے انتقال ہوا تھا۔
  • سنہ 2005: بھارت اور پاکستان تجارتی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے لال فیتہ شاہی ختم کرنے پر راضی ہوئے تھے۔
  • سنہ 2010: کرکٹر سچن تندولکر یک روزہ میچوں میں ڈبل سنچری بنانے والے دنیا کے
  • پہلے بلے باز بنے۔
  • سنہ 2010۔بھارت کے مشہور مصور ایم ایف حسین کو قطر کی شہریت ملی۔
  • سنہ 1468: چھپائی مشین کی دریافت کرنے والے یوہین گُٹین برگ کا انتقال۔
  • سنہ 1788: حیدرآباد کے نظام نے کرنل اسمتھ کے ساتھ معاہدہ کرکے برطانوی برتری کو قبول کیا تھا، نظام حکومت کا خاتمہ سنہ 1948 کو ایک خونریز پولیس ایکشن کے ساتھ ہوا، یہ واحد ایسی حکومت تھی جس کا سارا نظام خود کا تھا۔
  • سنہ 1886: امریکہ کے ماہر کیمیات اور موجد مارٹن ہیل نے الومنیم دریافت کیا۔
  • سنہ 1919: اٹلی کے مشہور اور فاسسٹ لیڈر اور بینیٹو مسولینی نے اپنی سیاسی پارٹی 'فاسی ڈی کیمبٹی مینٹو' قائم کی تھی۔
  • سنہ 1933: جرمنی کی پارلیمنٹ نے نازی حکمراں ایڈولف ہٹلر کو بطور ڈکٹیٹر حکمراں تسلیم کرنے سے متعلق قانون کو منظور کیا تھا۔
  • سنہ 1940: روسی فوج نے یونان کے قریب لاسی جزیرے پر قبضہ کیا تھا۔
  • سنہ 1945: امریکہ نے جاپان کے قبضے والے جزیرے ایوو جیما پر اپنا پرچم لہرایا، اس جزیرے کی پوزیشن فوجی اسٹریٹجک کے طور پر انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
  • سنہ 1946: بھارتی شاہی بحری فوج نے انگریز افسران کے خلاف بغاوت کی تھی۔
  • سنہ 1952: ملازمین کے لیے پراوڈینٹ فنڈ ایکٹ نافذ ہوا۔
  • سنہ 1956: نئے آئین کے تحت پاکستان کو ایک اسلامک ری بپلک اسٹیٹ بنایا گیا تھا اور میجر جنرل افتخار مرزا اس کے پہلے کارگزار صدر بنے تھے۔
  • سنہ 1970: گیانا کو آزادی ملی تھی۔
  • سنہ 1981: اسپینی فوجی آفیسر اسپین کی پارلیمنٹ میں قصوروار ٹھہرایا گیا۔
  • سنہ 1983: امریکی صدر رونالڈ ریگن نے خلاء پر مبنی ایک سلامتی نظام کا آغاز کیا تھا، اسے بعد میں 'اسٹار وار' کے نام سے پکارا گیا۔
  • سنہ 1991: تھائی لینڈ میں فوجیوں نے حکومت کے تمام اختیارات چھین لیے تھے۔
  • سنہ 1993: امریکی صدر بل کلنٹن نے ہوائی جہاز سے جنگ سے دوچار بوسنیا میں ریلیف گرانے کے لیے اقوام متحدہ کی رضامندی حاصل کی تھی، یہ حمایت انہوں نے اپنے اوول آفس میں اس وقت کے اقوام متحدہ سکریٹری جنرل بطروس غالی کے ساتھ میٹنگ کے بعد حاصل کی تھی۔
  • سنہ 1991: امریکی صدر جارج بش (سینیئر) نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ عراق کے خلاف زمینی حملہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
  • سنہ 1998: حیاتیاتی اور کیمیائی ہتھیاروں کی تحقیقات کے تعلق سے پیدا ہوئے تعطل کو ختم کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کوفی عنان اور عراقی نائب وزیراعظم طارق عزیز کے درمیان تاریخی معاہدہ ہوا تھا۔
  • سنہ 1999: حزب اللہ نے گوریلا حملہ کرکے اسرائیلی کمانڈر سمیت دو فوجی افسران کو ہلاک کردیا تھا۔
  • سنہ 2001: خلاء میں 15 برسوں تک اپنی خدمات انجام دینے والا خلائی اسٹیشن میر کو بحرالکاہل میں گرایا گیا تھا۔
  • سنہ 2001: امریکی سنیٹ نے سی ٹی بی ٹی خارج کیا، میزائل دفاعی نظام جاری رکھنے کا اعلان۔
  • سنہ 2003: عراق کے صدر صدام حسین نے روس کے رہنما ورگینی پریماکوف سے علاحدگی میں ملاقات کی تھی، اس کے بعد اسی دن امریکہ سابق اٹارنی جنرل رامسے کلارک سے ملاقات کی تھی۔
  • سنہ 2003: اقوام متحدہ کے یونیسیف کے ارکان اور عراقی صحت ٹیم کے ارکان نے پانچ دن کی پولیو مہم کے تحت چالیس لاکھ عراقی بچوں کو پولیو کی خوراک پلائی تھی۔
  • سنہ 2004: ہندی فلموں کے باصلاحیت اداکار، اسکرپٹ رائٹر، فلمساز و ہدایتکار وجے آنند کا انتقال ہوا۔
  • سنہ 2005: مصری صدر حسنی مبارک نے امریکہ اور یوروپی یونین کے سخت دباؤ کے تحت اپنے انٹلی جنس سربراہ کو شام کو بھیجا تھا تاکہ وہ شام کے صدر بشار الاسد سے مل کر لبنان میں موجود شامی فوجیوں کو واپس بلانے پر انہیں آمادہ کرسکیں۔
  • سنہ 2005: امریکی صدر جارج ڈبلیو بُش اور جرمنی چانسلر گیرہارڈ شیروڈر نے ترقی پذیر ممالک کی مدد کرنے اور گرین ہاؤس کی کمی پر راضی ہوئے تھے۔
  • سنہ 2005: ترکی پارلیمنٹ نے قانون بناکر ان ہزاروں طلباء کو، جس میں طالبات بھی شامل تھیں جنہوں نے سیکولر ملک ترکی میں اسکارف باندھنے کی غلطی کی تھی، دوبارہ یونیورسٹی میں داخلے کی اجازت دے دی۔
  • سنہ 2005: افغانستان کے صدر حامد کرزئی تین روزہ دورے پر بھارت آئے تھے۔
  • سنہ 2006: عراق میں نسلی تشدد میں 159 افراد مارے گئے۔
  • سنہ 2007: پاکستان نے شاہین 2 کا تجربہ کیا۔
  • سنہ 2014: روس میں 22 ویں سرمائی اولمپک کھیلوں کا اختتام ہوا تھا۔
Last Updated : Mar 2, 2020, 6:38 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details