اردو

urdu

جگجیت سنگھ کی نویں برسی آج

گلوکار جگجیت سنگھ کو دنیا سے رخصت ہوئے نو برس ہوگئے، ان کی منفرد شناخت کے حوالے سے آج ان کی نویں برسی منائی جارہی ہے۔

By

Published : Oct 10, 2020, 10:31 AM IST

Published : Oct 10, 2020, 10:31 AM IST

آج جگجیت سنگھ کی نویں برسی ہے
آج جگجیت سنگھ کی نویں برسی ہے

جگجیت کو رخصت ہوئے نو برس بیت گئے لیکن اب بھی ان کی مدھر آواز شائقین کے کانوں میں رس گھول رہی ہے۔

آج جگجیت سنگھ کی نویں برسی ہے

جگجیت سنگھ آٹھ فروری سنہ 1941 کو سری گنگا نگر، راجھستان میں پیدا ہوئے۔

ابتدائی تعلیم مقامی سکول سے حاصل کی اور کلاسیکل موسیقی کی تربیت لے کر ممبئی چلے آئے، انھیں پہلی بڑی کامیابی اپنی البم' دی ان فور گیٹ ایبلز' سے ملی جس میں ان کی بیوی اور گلوکارہ چترا سنگھ نے بھی ان کا ساتھ دیا۔

جگجیت سنگھ آٹھ فروری سنہ 1941 کو سری گنگا نگر، راجھستان میں پیدا ہوئے

جگجیت سنگھ نے پانچ دہائیوں میں پلے بیک سنگنگ کے ساتھ سولو البمز بھی ریلیز کیے۔ وہ گلوکار ہی نہیں، بلکہ بہترین شاعربھی تھے۔

جگجیت سنگھ نے پانچ دہائیوں میں پلے بیک سنگنگ کے ساتھ سولو البمز بھی ریلیز کیے

جگجیت سنگھ واحد موسیقار تھے، جگجیت سنگھ کو پروفیشنل زندگی میں تو بہت کامیابیاں نصیب ہوئیں مگر ذاتی زندگی میں بیٹے کی حادثاتی موت اور بیٹی کی خودکشی نے بڑا صدمہ پہنچایا۔

جب بھی غزل کی بات ہوگی، تو جگجیت سنگھ کا نام ضرور لیا جائے گا

برصغیر میں غزل کے تین بڑے ناموں میں مہدی حسن، جگجیت سنگھ اور غلام علی شامل ہیں۔

جگجیت نے اپنی غزلوں کے ذریعے ہمیشہ لوگوں کے دلوں پر راج کیا

یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ جگجیت مہدی حسن کو اپنا روحانی استاد مانتے تھے اور ان کی عقیدت کو اپنا دھرم۔

جگجیت کو رخصت ہوئے نو برس بیت گئے لیکن اب بھی ان کی مدھر آواز آج بھی شائقین کے کانوں میں رس گھول رہی ہے

دوسری جانب مہدی حسن بھی جگجیت سے محبت اور شفقت برتتے تھے، یہی صورت حال جگجیت اور غلام علی کی بھی رہی۔

آج جگجیت سنگھ کی نویں برسی ہے

واضح رہے کہ نو برس پہلے، دس کتوبر کے روز، جگجیت دنیا سے کوچ کر گئے، اس کے بعد مہدی حسن بھی چل بسے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details