اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تاریخ میں آج کا دن - بھارت اور دنیا کی تاریخ کی خبر

بھارت اور دنیا کی تاریخ میں 24 اکتوبر کے چند اہم ترین واقعات:

تاریخ میں آج کا دن

By

Published : Oct 24, 2019, 7:29 AM IST

Updated : Oct 24, 2019, 8:35 AM IST

  • سنہ 1577 میں گرو رام داس نے امرتسر شہر کی بنیاد رکھی تھی۔
  • سنہ 1605 میں مغل حکمران جہانگیر آگرہ میں تخت نشین ہوا تھا۔
  • سنہ 1851 میں کلکتہ اور ڈائمنڈ ہاربر کے درمیان پہلی ٹیلیگراف لائن کی شروعا ت ہوئی تھی۔
  • سنہ 1856 میں جنوبی آسٹریلیا نے آئین کو تسلیم کیا تھا۔
  • سنہ 1914 میں مجاہد آزادی اور خاتون سماجی کارکن وكاس لکشمی سہگل کی پیدائش تھی۔
  • سنہ 1945 میں دوسری جنگ عظیم کے بعد 50 ممالک کے دستخط کے ساتھ اقوام متحدہ کا قیام عمل میں آیا تھا۔
  • سنہ 1946 میں پہلی بار زمین کی خلا سے تصویر لی گئی تھی۔
  • سنہ 1951 میں بھارتیہ جن سنگھ کا قیام ہوا تھا۔
  • سنہ 1959 میں چین اور بھارت کی افواج میں جھڑپ ہوئی تھی۔
  • سنہ 1964 میں سرمائی اولمپکس ٹوکیو میں منعقد کیا گیا تھا۔
  • سنہ 1975 میں بھارت میں بندھوا مزدور رواج کو ختم کرنے کے لیے ایکٹ لاگو کیا گیا تھا۔
  • سنہ 1982 میں سدھا مادھون میراتھن دوڑنے والی پہلی بھارتی خاتون ایتھلیٹس بنیں۔
  • سنہ 1984 میں کولکتہ میں ایسپلنیڈ اور بھوانی پور کے درمیان پہلی زیر زمین میٹرو ٹرین کا کام شروع ہوا تھا۔
  • سنہ 1991 میں اردو کی مشہور مصنفہ عصمت چغتائی کا انتقال ہوا تھا۔
  • سنہ 2004 میں برازیل نے خلا میں پہلا کامیاب راکٹ لانچنگ کا تجربہ کیا تھا۔
  • سنہ 2013 میں ہندی اور بنگلہ فلموں کے مشہور گلوکار منا ڈے کا انتقال ہوا تھا۔
Last Updated : Oct 24, 2019, 8:35 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details